بلے بازنےامپائرکےسرپرمارا خوب زوردار شاٹ، ہوگئی موت

ڈاکٹروں کی کافی کوششوں کےبعد بھی جان ولیمس کوبچایا نہیں جاسکا۔ واقعہ ڈویژن-2 کے میچ کےدوران کا ہے، جو پیم بروک اورناربرتھ کےدرمیان ہوا تھا۔

Aug 16, 2019 11:30 PM IST | Updated on: Aug 16, 2019 11:30 PM IST
بلے بازنےامپائرکےسرپرمارا خوب زوردار شاٹ، ہوگئی موت

بلےباز کا شاٹ اتنا تیزتھا کہ امپائرجان ولیمس کو اپنی جگہ سے ہٹنے تک کا موقع نہیں مل سکا۔ فائل فوٹو

مسلسل نئی تکنیک اورتبدیلی کےباوجود کرکٹ کے میدان پرانہونی ہونے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔ نہ صرف کرکٹ بلکہ کئی کھیلوں میں اس طرح کے حادثے ہوتے رہتے ہیں، جس میں کسی کھلاڑی تک کی موت ہوجاتی ہے۔ ہندوستانی کرکٹ رمن لامبا ہوں یا پھرآسٹریلیائی بلے بازفل ہیوزایسے تمام مثال ہیں، جب کھیل کے میدان پرلگی چوٹ اتنی خطرناک ہوجاتی ہے کہ کسی کی جان بھی چلی جاتی ہے۔

کرکٹ کے میدان پرایک بارپھرایسا ہی ایک درد ناک واقعہ ہوا ہے۔ دراصل میچ کے دوران ایک بلےبازنے زور دارشاٹ لگایا اورگیند سیدھی امپائرکے سرپرجاکرلگی۔ ڈاکٹروں کی کافی جدوجہد کے بعد بھی امپائرکو بچایا نہیں جاسکا۔ واقعہ ڈویژن -2 کے مقابلے کے دوران کا ہے۔ یہ میچ ویلس میں پریم بروک اورناربرتھ کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

پروم بروک ناربرتھ کے درمیان کھیلے گئے اس مقابلے میں 80 سال کے جان ولیمس بھی میدانی امپائرکی ذمہ داری سنبھا ل رہےتھے۔ یہ میچ 13 جولائی کومنعقد ہوا تھا۔ اس دوران امپائرنگ کررہے جان ولیمس کے سرپربلے بازکا زوردارشاٹ آکرلگا اوروہ وہیں بے ہوش ہوگئے۔ انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا، جہاں کئی دنوں تک ان کا علاج چلا، لیکن آخرکار جمعرات 15 اگست کوانہوں نے دم توڑدیا۔ ڈاکٹروں کی کافی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہیں جاسکا۔  

پریم بروک شائرکرکٹ نےاس افسوسناک اطلاع کو شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات صبح امپائرجان ولیمس سےمنسلک ایک مایوس کن خبرسامنے آئی ہے۔ ان کا آج اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔ انتقال کے وقت فیملی کے لوگ ان کے ساتھ ہی تھے۔ غم کی اس گھڑی میں پیم بروک شائرکرکٹ جان کی فیملی کے ساتھ پوری مضبوطی سے کھڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، جان ولیمس کےسرپرگیند لگتےہی میچ کو فوراً روک دیا گیا اورانہیں ایمبولینس کے ذریعہ کارڈک واقع یونیورسٹی اسپتال آف ویلس لے جایا گیا۔ اسپتال لے جاتے وقت وہ کوما میں چلےگئےتھے۔ دو اگست کو انہیں کارڈک سے وتھی بش اسپتال کے آئی سی یومیں شفٹ کیا گیا تھا۔

Loading...