الزام، ٹیم انڈیا کےاس تیزگیند بازنے دی جان سے مارنے کی دھمکی

بڑودرہ کرکٹ گارڈ کمیٹ کےصدرنےالزام لگایا کہ ٹیم انڈیا کےسابق تیزگیند بازمناف پٹیل نےجان سےمارنے کی دھمکی ہے۔ جبکہ مناف پٹیل نے اس الزام کو بے بنیاد قراردیا ہے۔

Sep 07, 2019 04:21 PM IST | Updated on: Sep 07, 2019 04:28 PM IST
الزام، ٹیم انڈیا کےاس تیزگیند بازنے دی جان سے مارنے کی دھمکی

ٹیم انڈیا کےاس تیزگیند بازپرجان سے مارنےکی دھمکی دینےکا الزام

ٹیم انڈیا کے سابق تیزگیند بازمناف پٹیل پربڑودرہ کرکٹ  ہت رکشک سمیتی کے صدردیویندر سورتی نے سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ دیویندرسورتی نے نواپورہ پولیس اسٹیشن میں دی گئی درخواست میں کہا ہےکہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹرمناف پٹیل نےانہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ حالانکہ سابق تیزگیند بازنے خود پرلگےالزامات کوبےبنیاد بتایا ہے۔ سورتی کےمطابق مناف پٹیل نےجمعرات صبح انہیں بلایا اورجان سےمارنے کی دھمکی دی۔

اس پورے معاملے میں نواپورہ پولیس اسٹیشن کےانسپکٹرآرایم چوہان نےکہا ہے کہ ہمیں دیویندرسورتی نے ایک درخواست دی ہے، لیکن انہوں نے کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے، اس لئےاس معاملے میں ابھی تک کوئی ایف آئی آردرج نہیں کی گئی ہے۔ 'انڈین ایکسپریس' کی رپورٹ کےمطابق، سورتی نےکہا ہےکہ بڑودرہ کرکٹ ایسوسی ایشن میں بدعنوانی کے خلاف لڑائی جاری رکھنےکےسبب انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مناف پٹیل موجودہ وقت میں بڑودرہ کرکٹ ایسوسی ایشن کی سینئرٹیم کےمینٹرہیں۔

Loading...

بڑودرہ کرکٹ ہت رکشک سمیتی کے صدردیویندرسورتی کے مطابق، میں نے پولیس میں درخواست دے کرکہا ہےکہ اگرمیرے یا میری فیملی کے ساتھ کوئی بھی حادثہ ہوتا ہے تواس کےلئےمناف پٹیل کو ذمہ دارٹھہرایا جائے۔ حالانکہ مناف پٹیل نےخود پرلگے سورتی کے الزامات کوپوری طرح سےمسترد کرتے ہوئے بے بنیاد الزام قراردیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ جن باتوں سےسورتی کو پریشانی ہے، اس سے میرا کوئی لینا دینا ہی نہیں ہے۔

ٹیم انڈیا کے سابق تیزگیند بازمناف پٹیل نے نومبر2018 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لےلیا تھا۔ فائل فوٹو ٹیم انڈیا کے سابق تیزگیند بازمناف پٹیل نے نومبر2018 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لےلیا تھا۔ فائل فوٹو

مناف پٹیل نے کہا ہےکہ مجھےبغیرکسی وجہ کےاس معاملےمیں گھسیٹا جارہا ہے۔ میں نے ہمیشہ کرکٹ کھیلا ہےاوراپنی پوری زندگی میں یہی کرنا چاہتا ہوں۔ دیویندر سورتی کوٹیم سلیکشن کولے کرکچھ پریشانی ہے، لیکن میں ٹیم مینٹرہوں اورسلیکشن میں میرا کوئی رول نہیں ہے، مجھ پرعائد کئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ سابق تیزگیند بازمناف پٹیل نے ٹیم انڈیا کے لئے 13 ٹسٹ میچوں میں 35 وکٹ حاصل کئے ہیں جبکہ 70 ونڈے کھیل کر86 وکٹ حاصل کئے۔ مناف پٹیل نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لئے تین ٹی - 20 میچ بھی کھیلے ہیں، اس میں ان کے نام چاروکٹ درج ہیں۔ مناف پٹیل نے نومبر 2018 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

Loading...