پاکستان کی شکست سے مایوس مداح کورنویرسنگھ نے لگایا گلے، دیکھیں ویڈیو

سوشل میڈیا اورانٹرنیٹ پراس وائرل ویڈیو میں رنویرایک پاکستانی مداح کو گلے لگاتے اوردلاسہ دیتے نظرآرہے ہیں۔

Jun 18, 2019 09:47 PM IST | Updated on: Jun 18, 2019 09:55 PM IST
پاکستان کی شکست سے مایوس مداح کورنویرسنگھ نے لگایا گلے، دیکھیں ویڈیو

رنویرسنگھ۔

رنویرسنگھ کوکرکٹ کے میدان میں ایک دوسری ٹیم کے مداح کوگلے لگانا  ایسا پل  ہے، جس نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی۔ مینچسٹرمیں آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 کے میچ میں پاکستان کے ہارنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ایک مداح کورنویرسنگھ، دلاسہ دیتے ہوئے نظرآئے۔ بالی ووڈ اسٹارنے پاکستانی مداح کوہندوستان سے ہارنے کے بعد مایوس نہیں ہونے دیا اورگلےلگا لیا۔

کرکٹ اسٹارس سنیل گواسکراورویریندرسہواگ کے ساتھ کمنٹری کی شروعات کرنے والے رنویر، ہندوستان کے لئے چیئرکرتے نظرآئے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفی لینے سے لے کر، پرانے کھلاڑیوں تک رنویرکے دلچسپ انداز نے میچ کو شائقین کےلئے اوربھی خاص بنا دیا۔

Loading...

اتوارکو ہندوستان نے پاکستان کو 89 رن (ڈکورتھ لوئس کے تحت) سے شکست دی۔ میچ کے بعد بہت سارے پاکستانی مداحوں نے خراب کارکردگی کےلئےاپنی ٹیم کی تنقید شروع کردی۔ ایسے میں ایک مداح نے رنویرکی توجہ اپنی طرف کھینچا۔ سوشل میڈیا اورانٹرنیٹ پرایک وائرل ویڈیو میں رنویرایک پاکستانی مداح کو گلے لگاتے اوردلاسہ دیتے نظرآرہے ہیں۔

View this post on Instagram

#ranveersingh with a Pakistani fan. He is so sweet 👍❤

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on

ویڈیو میں بالی ووڈ ادا کارکو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے، کوئی بات نہیں یار، کوئی بات نہیں۔ ہمیشہ اگلا موقع ملتا ہے!، مایوس مت ہو۔ آپ نے اچھا کھیلا، لڑکے وقف، پابند عہد اور پیشہ ورہیں اوروہ واپس آجائیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ ویڈیو میں نظرآرہا شخص لندن کا رہنے والا عاطف نوازہے۔ اس نے ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹ کرکے لکھا 'ہندوستانی مداح اچھے ہیں، شکریہ رنویر'۔

وہیں فلموں کی بات کریں تورنویران دنوں 1983 کی کرکٹ عالمی کپ میں ہندوستان کی شاندارجیت کی بنیاد پراپنی فلم '83' کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ اس فلم میں وہ سابق کرکٹرکپل دیوکا کردارنبھا رہے ہیں۔

Loading...