دوست سے کیا وعدہ نبھانے کےلئےکولکاتہ میں کوہلی نےمچا دیا 'کہرام'۔

کوہلی نے آئی پی ایل میں اپنی پانچویں اوراس سیزن کی پہلی سنچری لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ میری سنچری سے اب وہ خوش ہوں گے۔

Apr 20, 2019 12:37 PM IST | Updated on: Apr 20, 2019 12:37 PM IST
دوست سے کیا وعدہ نبھانے کےلئےکولکاتہ میں کوہلی نےمچا دیا 'کہرام'۔

وراٹ کوہلی (تصویر: آئی پی ایل ٹی-20 ڈاٹ کام)۔

کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میدان پرجمعہ کو رائل چیلنجرس بنگلورنےآخرکارآئی پی ایل 12 میں اپنی دوسری جیت درج کرلی۔ حالانکہ میچ میں ایک وقت کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے وراٹ کی ٹیم کی دھڑکنوں میں ضروراضافہ کردیا تھا، لیکن وہ جیتنے میں کامیاب رہی۔ جبکہ اس جیت کے ہیروکپتان وراٹ کوہلی رہے، جن کی 58 گیندوں پر9 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے کھیلی گئی 100 رنوں کی اننگ کے دم پران کی ٹیم نے 213/4 کا اسکوربنایا۔

بنگلورکے 214 رنوں کا ہدف لےکراتری کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی ٹیم نتیش رانا (ناٹ آوٹ 85) اورآندرے رسیل (65 رن) کےدم پرمیچ کوآخری لمحوں تک لےجانے میں کامیاب رہی، لیکن وہ 203/5 رن ہی بناسکی اور10 رن سے میچ گنوا دیا۔ وہیں آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں 9 میچ کھیلتے ہوئے دوسری جیت حاصل کرنے والے بنگلورکے کپتان وراٹ کوہلی نے میچ کے بعد ایک دلچسپ بات بتاکرہرکسی کا دل جیت لیا۔

Loading...

میچ کے بعد جب کپتان وراٹ کوہلی 'مین آف دی میچ' کا اعزازلینےآئے تب انہوں نےایک خاص بات کا انکشاف کیا۔ کوہلی نےکہا 'میچ سے پہلے ہی انہوں نے اے بی ڈیویلیئرس کو کہہ دیا تھا کہ آج وہ ان کےلئے سنچری بناکرہی پویلین لوٹیں گے۔ آج اے بی ڈیویلیئرس بہت خوش ہوں گے'۔

 جسپریت بمراہ کے باونسرسے لگی چوٹ

کولکاتہ کے خلاف ٹاس کے بعد وراٹ کوہلی نے کہا تھا کہ آج کے میچ میں اے بی ڈیویلیئرس فٹ نہ ہونے کے سبب پلیئنگ الیون سے باہرہیں۔ دراصل ممبئی انڈینس کے خلاف میچ میں اے بی ڈیویلیئرس کے ہیلمیٹ پرگیند لگ گئی تھی۔ ممبئی کے خلاف 19 ویں اوورمیں ڈیویلیئرس جسپریت بمراہ کی گیند پردو چوکے لگاچکے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے باونسرسے حملہ کیا جوسیدھے ان کے ہیلمیٹ پرجالگی۔ حالانکہ اے بی ڈیویلیئرس نے اس میچ میں 51 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 چوکے اور4 چھکے کی مدد سے 75 رن بنائے تھے۔ اس کے باوجود بنگلورکی ٹیم یہ میچ ہارگئی تھی۔

کوہلی کی 'وراٹ' سنچری

وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل میں اپنی پانچویں اوراس سیزن کی پہلی سنچری ٹھوک دی۔ وہ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ سنچری لگانےکے معاملے میں دوسرے نمبرپرآگئے۔ کرس گیل 6 سنچری لگاکراس فہرست میں نمبرون پرہیں جبکہ ڈیوڈ وارنراورشین واٹسن نے 4-4 سنچریاں لگائی ہیں۔ بطورکپتان وراٹ کوہلی کی آئی پی ایل میں 5 سنچریاں ہوگئی ہیں، جوکہ ریکارڈ ہے۔ اگرپوری دنیا کی بات کریں تو ٹی -20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 6 سنچریوں کا ریکارڈ آسٹریلیا کے مائیکل کلنگرکےنام ہے۔

Loading...