ٹیم انڈیا میں وراٹ کوہلی کےخلاف کھڑے ہوئےکھلاڑی، کپتانی سے ہٹانےکےلئےاٹھی آواز

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد سے ٹیم انڈیا کے ڈریسنگ روم سے کئی ایسی خبریں آرہی ہیں، جوہندوستانی شائقین کومایوس کرنے والی ہیں۔

Jul 23, 2019 05:29 PM IST | Updated on: Jul 23, 2019 05:29 PM IST
ٹیم انڈیا میں وراٹ کوہلی کےخلاف کھڑے ہوئےکھلاڑی، کپتانی سے ہٹانےکےلئےاٹھی آواز

ٹیم انڈیا میں وراٹ کوہلی کے خلاف کھڑے ہوئےکھلاڑی، کپتانی سےہٹانےکی اٹھی آواز۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم جلد ہی ویسٹ انڈیز دورے پرجانے والی ہے، جہاں وہ ٹی -20 ، ونڈے اورٹسٹ سیریزکھیلے گی۔ حالانکہ اس دورے سے پہلے ٹیم انڈیا کے ڈریسنگ روم سے ایک بری خبرسامنےآرہی ہے۔ گلف نیوزمیں شائع خبروں کی مانیں توٹیم انڈیا میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ گلف نیوزکا دعویٰ ہے کہ ٹیم انڈیا کےکپتان وراٹ کوہلی اورنائب کپتان روہت شرما کےدرمیان درارپڑگئی ہے۔

وراٹ کوہلی اورروہت شرما کے درمیان کافی وقت سے رسہ کشی چل رہی ہے۔ دعویٰ ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران ہی روہت شرما اوروراٹ کے درمیان سب کچھ ٹھیک صحیح نہیں تھا۔ ہندوستانی ٹیم منیجمنٹ نے اس خبرکوہرطرح سے دبانے کی کوشش کی، لیکن ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد یہ خبرڈریسنگ روم سے باہرآگئی۔

Loading...

وراٹ کوہلی کوکپتانی سے ہٹانے کی آوازاٹھی

گلف نیوزی کی مانیں تو ٹیم انڈیا ورلڈ کپ میں دوگروپوں میں تقسیم ہوکرکھیلی۔ پہلا گروپ وراٹ کوہلی کا تھا وہیں دوسرا گروپ روہت شرما کا۔ روہت شرما کے گروپ کے کھلاڑیوں کووراٹ کوہلی اورروی شاستری کے فیصلے ناگوارگزرے تھے۔ خبروں کے مطابق جیسے جیسے روہت شرما ورلڈ کپ میں سنچری لگارہے تھے، ویسے ویسے ان کے کیمپ کی رائے مضبوط ہورہی تھی۔

ٹیم انڈیا کےکپتان وراٹ کوہلی۔ ٹیم انڈیا کےکپتان وراٹ کوہلی۔

گلف نیوزکی خبروں کی مانیں توسیمی فائنل میں شکست کے بعد روہت شرما کے گروپ نے وراٹ کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کی بھی بات کہی، جنہوں نے اب تک کوئی آئی سی سی ٹورنامنٹ نہیں جیتا ہے۔ گیند بازی کوچ بھرت ارون نے بھی مانا تھا کہ کچھ کھلاڑی ایک ٹیم یونٹ کے طورپرکام کررہے ہیں، لیکن کبھی کبھی ایسی باتیں ہوجاتی ہیں۔

روہت شرما اوروراٹ کوہلی۔ روہت شرما اوروراٹ کوہلی۔

کوہلی کے ویسٹ انڈیزجانے کی وجہ ہے خوف!۔

گلف نیوزکی مانیں توورلڈ کپ کے بعد بی سی سی آئی کے سامنے ٹسٹ اورلمیٹیڈ اوورفارمیٹ کے لئے الگ الگ کپتانوں کے لئے آوازاٹھی، بی سی سی آئی کا ایک گروپ توروہت شرما کوونڈے ٹیم کی کپتانی سونپنے کی بات بھی کہنے لگا تھا۔ ان سب خبروں کےدرمیان وراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیزکے پورے دورے پرکھیلنےکا اعلان کردیا۔ گلف نیوزکی مانیں توپہلے وراٹ کوہلی ویسٹ انڈیزنہیں جانے والے تھے، لیکن ان سب خبروں کے درمیان انہوں نے ویسٹ انڈیزجانے کا فیصلہ کیا۔

 

Loading...