ہار کے بعد وراٹ کا بڑا بیان: ورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں صرف ایک جگہ ہے خالی

ہار کے بعد وراٹ نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہم نے ہر کھلاڑی کو ان کا رول بتا دیا ہے۔ اب انہیں بس میدان میں دم دکھانا ہوگا۔

Mar 14, 2019 10:30 AM IST | Updated on: Mar 14, 2019 10:31 AM IST
ہار کے بعد وراٹ کا بڑا بیان: ورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں صرف ایک جگہ ہے خالی

وراٹ کوہلی

بدھ کو آسٹریلیا نے دہلی میں ٹیم انڈیا کو شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز پر 3-2 سے قبضہ کرلیا۔ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ صرف پانچواں موقع تھا جب کسی ٹیم نے سیریز میں 0-2 سے پچھڑنے کے بعد جیت درج کی ہو۔

ہار کے بعد وراٹ کوہلی نے کوئی بہانہ نہیں بنایا۔ انہوں نے صرف یہ کہا کہ آسٹریلیا نے اچھا کھیل دکھایا اور اسے جیت ملی۔ دراصل ٹیم انڈیا ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے سیریز میں پلیئنگ الیون کو لے تجربہ کر رہی تھی۔

Loading...

ہار کے بعد وراٹ نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہم نے ہر کھلاڑی کو ان کا رول بتا دیا ہے۔ اب انہیں بس میدان میں دم دکھانا ہوگا۔ ورلڈ کپ اس سال جون میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

وراٹ کا خیال ہے کہ ورلڈ کپ کو لے کر ٹیم کے کمبنیشن میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، '' صرف ایک جگہ ٹیم میں خالی ہے اور اس پر ہمیں بحث کرنا ہے۔ باقی ہماری ٹیم کافی متوازن ہے‘‘۔

 

 

Loading...