پاکستانی کھلاڑی کی انگلی ٹوٹی تھی، پھر بھی بلے بازی کو اترے اورٹیم کو بنایا چمپئن

ایک وقت افغان ٹیم نے الٹ پھیر کی تیاری کرلی تھی، لیکن  عماد وسیم اوروہاب ریاض نے آٹھویں وکٹ کے لئے 24 رن جوڑے اورٹیم کو جیت دلا دی۔

Jun 29, 2019 11:43 PM IST | Updated on: Jun 29, 2019 11:43 PM IST
پاکستانی کھلاڑی کی انگلی ٹوٹی تھی، پھر بھی بلے بازی کو اترے اورٹیم کو بنایا چمپئن

وہاب ریاض نے 9 گیندوں پر15 رن بنائے۔

پاکستان نے آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میں افغانستان کوتین وکٹ سے ہرا دیا۔ آخری اوورتک چلے مقابلے میں پاکستان نے 7 وکٹ گنوا کر228 رنوں کا ہدف حاصل کرلیا۔ عماد وسیم اوروہاب ریاض کی اہم اننگ نے میچ کو افغانستان سے چھین لیا۔ ایک وقت افغان ٹیم نے الٹ پھیرکی تیاری کرلی تھی، لیکن عماد وسیم اوروہاب ریاض کی اہم اننگ نے میچ کو افغانستان سے چھین لیا۔

ایک وقت افغان ٹیم نے الٹ پھیرکی تیاری کرلی تھی، لیکن عماد وسیم اوروہاب ریاض نے آٹھویں وکٹ کے لئے 24 رن جوڑے اورٹیم کو جیت کی دہلیزتک پہنچا دیا۔ قابل ذکرہے کہ وہاب ریاض ٹوٹی انگلی سے کھیل رہے تھے۔ افغانستان کے خلاف فیلڈنگ کے دوران ان کی انگلی میں فریکچرآگیا تھا، لیکن اس ویٹرن گیند بازنے اس درد کودور رکھتے ہوئے 9 گیندوں میں 15 رن بنائے۔ اس میں راشد خان کے اوورمیں لگایا گیا چھکا بھی شامل ہے۔ اس چھکے سے پاکستان کا دباو ہٹا دیا۔

Loading...

وہاب ریاض 47 ویں اوورمیں شاداب خان کے آوٹ ہونے پرکریزپرآئے تھے۔ اس وقت پاکستان کو جیتنے کے لئے 20 گیندوں میں 22 رن کی ضرورت تھی۔ آتے ہی انہوں نے دوسری گیند پرچوکا جڑ دیا۔ کورس کی سمت میں مارے گئے اس شاٹ کو جس نے بھی دیکھا وہ حیران رہ گیا۔ کیونکہ یہ شاٹ کسی ٹاپ آرڈر کے بلے باز کی طرح تھا۔ 47 ویں اوورسے پاکستان کو10 رن ملے۔ 48 واں اوور مجیب الرحمن نے کیا اورصرف دو رن دیئے۔ ایسے میں پاکستان کو 12 گیند میں 16 رن کی ضرورت تھی۔

عماد وسیم کے ساتھ جیت کا جشن مناتے ہوئے پاکستان کے کپتان سرفراز احمد۔ تصویر: اے پی عماد وسیم کے ساتھ جیت کا جشن مناتے ہوئے پاکستان کے کپتان سرفراز احمد۔ تصویر: اے پی

Loading...