وسیم اکرم نے بتایا کہ عالمی کپ فائنل میں کس ٹیم کوکررہے ہیں چیئر، کیا ہے وجہ

انگلیںڈ اورنیوزی لینڈ دونوں ہی ٹیمیں اب تک ایک بھی عالمی کپ جیتنے میں ناکام رہی ہیں۔ اب دیکھنا ہے کہ اس باردونوں ٹیموں میں کس کا خواب پورا ہوتا ہے۔

Jul 14, 2019 11:03 AM IST | Updated on: Jul 14, 2019 11:05 AM IST
وسیم اکرم نے بتایا کہ عالمی کپ فائنل میں کس ٹیم کوکررہے ہیں چیئر، کیا ہے وجہ

پاکستان کے سابق گیند باز وسیم اکرم۔ تصویر: ٹوئٹر

آئی سی سی عالمی کپ کے فائنل میں فاتح کولےکرسبھی عظیم کھلاڑی منقسم ہوچکے ہیں اور اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم چن چکے ہیں۔ پاکستان کےعظیم کھلاڑی وسیم اکرم نے بھی بتایا کہ وہ عالمی کپ میں کسے فاتح دیکھنا چاہتے ہیں۔ وسیم اکرم کے مطابق انگلینڈ 30 سالوں سے ان کا دوسرا گھررہا ہےاورایسے میں وہ چاہتے ہیں کہ 27 سال بعد ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی میزبان ٹیم انگلینڈ اس بارعالمی کپ خطاب اپنے نام کرے۔

آپ کوبتادیں کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں ہی ٹیمیں اب تک ایک بھی بارعالمی کپ جیتنے میں ناکام رہی ہے۔ وسیم اکرم نے ہفتہ کوٹوئٹ کرکےلکھا 'عالمی کپ فائنل اس باردوایسی ٹیموں کے درمیان ہے، جوبہت سے پاکستانیوں کا گھرہے۔ ایسے میں میں کس کی طرف ہوں اس کا فیصلہ کرنا مشکل ہے، لیکن انگلینڈ 30 سالوں سے میرا دوسرا گھررہا ہے، ایسے میں میں ان کی حمایت کررہا ہوں'۔

Loading...

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دودن تک چلے سیمی فائنل مقابلے میں ہندوستان کو18 رنوں سے شکست دے کرفائنل کا ٹکٹ حاصل کیا۔ وہیں دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نےآسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کرفائنل میں پہنچنے کا خواب پورا کیا۔ ٹورنامنٹ کی شروعات سے پہلے شائقین انگلینڈ کوجیت کا دعویدارمان رہے تھے۔ حالانکہ ٹیم کوپاکستان، سری لنکا اورآسٹریلیا نے ہرایا تھا، جس کے بعد ان کا سیمی فائنل کا سفرمشکل ہوگیا تھا۔

wasim-akram-11

جہاں نیوزی لینڈ مسلسل دوسری بارخطابی مقابلے میں اتررہی ہے۔ وہیں انگلش ٹیم کا یہ چوتھا خطابی مقابلہ ہوگا۔ اس سے پہلے انگلینڈ نے 1979، 1987 اور1992 میں فائنل میں قدم رکھا تھا، لیکن تینوں ہی بارشکست اسے ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ 1992 کے بعد پہلی بارانگلینڈ یہاں تک پہنچی۔ انگلینڈ ونڈے رینکنگ میں ٹاپ پرقابض ہے، جبکہ نیوزی لینڈ نمبرتین پرہے، لیکن اگردونوں ٹیموں کا ریکارڈ دیکھا جائے تونیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ پرزیادہ حاوی ہے۔ دونوں کے درمیان 1973 سے اب تک 90 مقابلےکھیلےگئے ہیں۔

Loading...