پاکستان پر ایک اور اسٹرائک، نتیجہ بھی پہلے جیسا ہی : امت شاہ

ورلڈ کپ کے دوران ہندستان کی جانب سے پاکستان کو کراری شکست دینے کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا یہ ٹویٹ۔۔

Jun 17, 2019 08:08 AM IST | Updated on: Jun 17, 2019 08:14 AM IST
پاکستان پر ایک اور اسٹرائک، نتیجہ بھی پہلے جیسا ہی : امت شاہ

ورلڈ کپ میں کل ہندستان نے پاکستان کو 89رنوں سے شکست دے دی۔ ٹیم انڈیا کے سامنے پاک کھلاڑی بے بس نظر آرہے تھے۔ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان پر ہندستان کی یہ مسلسل 7ویں جیت تھی۔ اس جیت کے بعد ملک بھر میں ٹیم انڈیا کیلئے مبارکباد کی بارش ہورہی ہے۔ ان سبھی میں جو سب سے زیادہ چرچا میں رہا وہ تھا وزیر داخلہ امت شاہ کا ٹویٹ۔۔۔

امت شاہ نے ہندستان کی جیت کے بعد ٹویٹ کیا، ٹیم انڈیا کی پاکستان پر ایک اور اسٹرائک اور نتیجہ بھی وہی نکلا۔ انہوں نے لکھا کہ پوری ٹیم کو شاندار مظاہرہ کرنے کیلئے مبارکباد۔۔۔ ہر ہندستانی کو اس جیت پر فخر ہے اور اس کا جشن منایا جارہا ہے۔ امت شاہ کے اس ٹویٹ کو سوشل میڈیا پر کافی شیئر کیا گیااور لوگوں نے بڑی تعداد میں ردعمل بھی دئے ہیں۔

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ منتخب کی۔ اس سے پہلے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے مقررہ 50 اوورس پانچ وکٹ کے نقصان پر 336 رن بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 337 رنوں کا بڑا ہدف دیا ہے ۔ روہت شرما نے شاندار 140 رنوں کی اننگز کھیلی ۔

روہت شرما اور کے ایل راہل نے ہندوستان کا کافی شاندار شروعات دلائی ہے ۔ روہت شرما کی دھماکہ دار اننگز کھیل کر آوٹ ہوگئے اور140 رن بناکر حسن علی کا شکار ہوئے ۔ اس سے پہلے 57 رنوں کی شاندار اننگز کھیل کر کے ایل پویلین لوٹے۔ کے ایل راہل کو وہاب ریاض نے آوٹ کیا ۔ کے ایل راہل اورروہت شرما کے درمیان پہلی وکٹ کیلئے 136 رنوں کی ساجھیداری ہوئی ۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 22ویں میچ میں ہندستان اور پاکستان کا مقابلہ بارش کی وجہ سے رک بھی گیا تھا۔ تاہم یہاں سے میچ نہیں ہوتا توہندوستانی ٹیم کی جیت یقینی تھی کیونکہ ڈک ورتھ لوئس کے اعتبار سے ہندوستان 86 رنوں سے پاکستان سے آگے تھی۔  پاکستان کو 13 رنوں کے مجموعی اسکور پر پہلا جھٹکا بھی لگا۔ امام الحق 7 رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد بابر اعظم اور فخر زمان نے 100 رن سے زیادہ کی پارٹنر شپ کر کے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی ، مگر کلدیپ یادو نے پھر دو وکٹیں لے کر پاکستان کو بیک فٹ پر بھیج دیا ۔

کلدیپ کے بعد پھر ہاردک پانڈیا نے ایک ہی اوور میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور اس کی کمر توڑ دی ۔ پاکستان کی طرف سے فخر زمان نے 62 رن ، بابر اعظم نے 48 رن ، محمد حفیظ نے 9 رن ، سرفراز احمد نے 12 رن اور شعیب ملک صفر پر آوٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد بارش کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر میچ رکا اور جب دوبارہ شروع ہوا تو پاکستان کو پانچ اوورس میں 136 رنوں کا بڑا ہدف ملا ۔ آخر میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت 89 رنوں سے شکست ملی ۔

Loading...