عالمی کپ 2019: جیت کے بعد بولے انگلش کپتان، اللہ کی وجہ سے جیتے ورلڈ کپ

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں جب مارگن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ آئرش لک کی وجہ سے جیتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں نے عادل سے بات کی اور انہیں نے کہا کہ اللہ ہمارے ساتھ تھے۔۔

Jul 15, 2019 01:17 PM IST | Updated on: Jul 15, 2019 02:40 PM IST
عالمی کپ 2019: جیت کے بعد بولے انگلش کپتان، اللہ کی وجہ سے جیتے ورلڈ کپ

جیت کے بعد انگلش کپتان نے جو کہا دنیا بھر میں اس کی تعریف ہورہی ہے۔

انگلینڈ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کاچیمپئن بن چکا ہے۔ سپر اوور میں گیا مقابلہ بھی برابری پر رہا اور زیادہ باؤنڈری لگانے کی وجہ سے انگلینڈ عالمی کپ کا ونر بن گیا۔ ٹرافی جیتنے کے بعد انگلینڈ کے کپتان آین مارگن نے جو کہا دنیا بھر میں اس کی تعریف ہورہی ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں جب مارگن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ آئرش لک کی وجہ سے جیتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں نے عادل سے بات کی اور انہوں نے کہا کہ اللہ ہمارے ساتھ تھے۔

لارڈس کے تاریخی میدان پر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا خطاب ایک دلچسپ مقابلہ کے بعد انگلینڈ نے جیت لیا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور سلامی بلے باز ہینری نکولس کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 241 رن بنائے۔ اس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم بھی 50 اوورس میں 241 رن ہی بنا سکی اور پھر میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعہ ہوا ۔

سپر اوور میں انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 15 رن بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی 15 رن ہی بنا سکی جس کی وجہ سے میچ کے دوران سب سے زیادہ باونڈری لگانے کی وجہ سے انگلینڈ کو فاتح قرار دے دیا گیا ۔ انگلینڈ کی طرف سے سپر اوور میں جوس بٹلر نے سات اور بین اسٹوکس نے 8 رن بنائے ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے سپر اوور ٹرینٹ بولٹ نے پھینکا جبکہ انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے سپر اوور پھینکا ۔

Loading...