عالمی کپ 2019 فائنل: فائنل جنگ پرآج چھائے رہیں گے سیاہ بادل، جانئے کیسا رہے گا موسم کا حال

نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے درمیان آج کھیلے جانے والے فائنل مقابلے پربادل چھائے رہیں گے۔

Jul 14, 2019 12:19 PM IST | Updated on: Jul 14, 2019 12:26 PM IST
عالمی کپ 2019 فائنل: فائنل جنگ پرآج چھائے رہیں گے سیاہ بادل، جانئے کیسا رہے گا موسم کا حال

پریکٹس کے دوران نیوزی لینڈ کی ٹیم۔

نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کی ٹیمیں پہلی بارعالمی کپ فاتح بننے کےارادے سےآج لارڈس کے میدان پراتریں گی۔ آسٹریلیا اورہندوستان جیسی بڑی ٹیموں کے باہرہوجانے سےدنیا کواس بار ایک نیا عالمی کپ فاتح ملنا طےہوگیا ہے۔ لارڈس کا میدان اس تاریخ کا گواہ بننے کےلئےایک بارپھرتیارہے۔ پوری دنیا کی نظراس مقابلے پرنظریں مرکوزہیں اورساتھ ہی موسم پربھی ہے۔

عالمی کپ 2019 میں خراب موسم کےسبب کافی مقابلے منسوخ ہوئے، جس کا اثرٹیموں کے نتائج پربھی نظرآیا ہے۔ نیوزی لینڈ اورہندوستان کےدرمیان کھیلا گیا سیمی فائنل بھی بارش سے متاثررہی تھی اورمقابلہ ریزرو ڈے میں چلا گیا تھا، جہاں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جیت درج کی۔

Loading...

آسمان میں چھائے رہیں گے بادل

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کےساتھ شائقین بھی اسی فکرمیں ہیں، کہیں بارش آج ان کے لئے ولین ثابت نہ ہوجائے۔ کیونکہ آسمان میں آج بادل چھائے ہوئے ہیں۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آسمان میں بادل چھائے رہیں گے، لیکن بارش کا امکان نہیں ہے۔ ہندوستانی وقت کےمطابق صبح 9 بجے سےلےکررات 9 بجے تک لارڈس کے میدان پربادلوں کا سایہ رہے گا۔ حالانکہ رات 10 بجےکے بعد بادل چھٹنے کی امید ہے۔ اتوارکوبارش کی پیش گوئی نہیں ہے، وہیں درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔

دونوں ٹیموں کےدرمیان آج ایک دلچسپ مقابلہ ہونےکی امید ہے۔ فائنل سے پہلے دونوں گروپ اسٹیج میں مقابلہ ہوا تھا۔ جہاں میزبان انگلینڈ نے بڑی جیت حاصل کی تھی۔ نیوزی لینڈ نےہندوستان کواورانگلینڈ نے آسٹریلیا کوشکست دے کرفائنل میں داخلہ حاصل کیا۔

Loading...