ورلڈ کپ 2019: اگر ایسا ہوا تو ہندوستان۔ پاکستان کے درمیان سیمی فائنل میں مقابلہ طے

آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ بالآخر کیسے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیمی فائنل میں مقابلہ ہو سکتا ہے۔

Jun 28, 2019 12:15 PM IST | Updated on: Jun 28, 2019 12:16 PM IST
ورلڈ کپ 2019: اگر ایسا ہوا تو ہندوستان۔ پاکستان کے درمیان سیمی فائنل میں مقابلہ طے

ہند۔ پاک مقابلے کا انتظار: فوٹو بی سی سی آئی۔

عالمی کپ میں لیگ مقابلے اب آخری دور میں پہنچتے جا رہے ہیں۔ باقی بچے ہوئے میچ ہر ایک ٹیم کے لئے کرو یا مرو کی لڑائی ہے۔ سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا کا پہنچنا تقریبا طے ہے۔ اگر پاکستان کی ٹیم بھی آخری چار میں پہنچتی ہے تو ان دونوں کا مقابلہ ایک بار پھر سے سیمی فائنل میں ہو سکتا ہے۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ بالآخر کیسے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیمی فائنل میں مقابلہ ہو سکتا ہے۔

چھ میچوں میں 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹیم انڈیا پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹیم انڈیا کو تین میچ ابھی اور کھیلنے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ٹیم انڈیا کا مقابلہ آگے انگلینڈ، بنگلہ دیش اور پھر سری لنکا سے ہو گا۔ اگر ٹیم انڈیا باقی بچے تینوں میچ جیت جاتی ہے تو پھر وہ ٹاپ پر پہنچ جائے گی۔ یعنی ٹیم انڈیا کے کھاتے میں 17 پوائنٹس ہو جائیں گے۔

Loading...

سیمی فائنل کی دوڑ میں پاکستان

پاکستان کی ٹیم فی الحال 7 میچوں میں 7 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ پاکستان کو ابھی دو میچ اور کھیلنے ہیں۔ 29 جون کو پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہو گا اور پھر 5 جولائی کو پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔ پاکستان کو ہر حال میں یہ دونوں میچ جیتنے ہوں گے۔ یہ دونوں میچ جیتنے پر پاکستان کے کھاتے میں 11 پوائنٹس ہو جائیں گے۔ ایسے میں وہ چوتھے نمبر پر پہنچ کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا سکتا ہے۔

سیمی فائنل میں پہلے اور چوتھے نمبر پر رہنے والی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر کی ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گی۔ یعنی ایسے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیمی فائنل ہو سکتا ہے۔

Loading...