ورلڈ کپ: انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ پر منڈرا رہے بادل، جانئے موسم کا حال

ناک آؤٹ راؤنڈ کا پہلا مقابلہ منگل کو ہونے جارہا ہے اور پہلے سیمی فائنل میں ہندستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیم آمنے سامنے ہوگی۔

Jul 09, 2019 12:39 PM IST | Updated on: Jul 09, 2019 01:32 PM IST
ورلڈ کپ: انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ پر منڈرا رہے بادل، جانئے موسم کا حال

آخر کار ورلڈ کپ 2019 کا وہ پڑاؤ آ ہی گیا جس کا گزشتہ کافی وقت سے ہر کرکٹ شائقین کو انتظار تھا۔ ناک آؤٹ راؤنڈ کا پہلا مقابلہ منگل کو ہونے جارہا ہے اور پہلے سیمی فائنل میں ہندستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیم آمنے سامنے ہوگی۔ دنیا بھر کی نظریں آج کے مقابلے پر ٹکی ہوئی ہیں۔ کیونکہ آج ایک فائنلسٹ ٹیم طے ہوجائے گی۔ ساتھ ہی اس ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہوں گی۔

گروپ اسٹیج میں دونوں ٹیموں کا میچ بارش کے سبب رد ہوگیا تھا لیکن ایک مرتبہ پھر بارش ان کے میچ میں ولن بنتی نظر آرہی ہے۔ اگر اس مرتبہ بارش ولن بنی تو فائدہ ہندستان کو ہی ہونے والا ہے لیکن نقصان ناظرین کو ہوگا، وہ ایک مرتبہ پھر خطاب کی دو مضبوط دعویدار مانی جارہی ٹیموں کےدرمیان ہونے والا دلچسپ مقابلہ دیکھنےسے چوک جائیں گے۔

مینچیسٹر میں آج کھیلے جانے والے مقابلے پر بارش کا خطرہ منڈرا رہا ہے۔ دن بھر بادل چھائے رہیں گے۔ رک رک کر بارش آنے کا امکان ہے۔۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مینچیسٹر میں صبح 10 بجے کے قریب 50 فیصدی بارش ہونے کا امکان ہے اور جبکہ ہندستان نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ صبح ساڑھے دس بجے شروع ہونا ہے اس کا مطلب ہے کہ مقابلہ شروع ہونے میں دیری ہوسکتی ہے۔ حالانکہ دوپہر 1 بجے کے بعد آسمان صاف رہنے کا بھی اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مینچیسٹر کا آج کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

Loading...

Loading...