جنوبی افریقہ کوشکست دے کرٹیم انڈیا نےآسٹریلیا کو پیچھے چھوڑکربنایا عالمی ریکارڈ

وراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹسٹ میچ میں اننگ اور137 رن سے شکست دے کرعالمی ریکارڈ بنا دیا ہے۔ گھرمیں ہندوستان کی یہ مسلسل 11 ویں سیریز جیت ہے۔

Oct 13, 2019 09:27 PM IST | Updated on: Oct 13, 2019 09:27 PM IST
جنوبی افریقہ کوشکست دے کرٹیم انڈیا نےآسٹریلیا کو پیچھے چھوڑکربنایا عالمی ریکارڈ

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹسٹ میچ میں اننگ اور137 رنوں سے شکست دی۔

پونے: وراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹسٹ میچ میں اننگ اور137 رن سے شکست دے کرعالمی ریکارڈ بنا دیا ہے۔ گھرمیں ہندوستان کی یہ مسلسل 11 ویں سیریزجیت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کا برسوں پرانا عالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ ابھی تک گھرمیں سب سے زیادہ ٹسٹ سیریز جیتنے کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے نام تھا۔ آسٹریلیا نے 1994 سےلےکر2001 تک مسلسل 10 ٹسٹ سیریزمیں جیت حاصل کی تھی، جسے وراٹ کوہلی کی ٹیم نے پیچھے چھوڑ دیا۔ ہندوستان کی جیت کا یہ سفر2013 سے جاری ہے۔ 2013 سے ابھی تک ٹیم انڈیا نے گھرمیں 25 ٹسٹ میچوں میں جیت حاصل کی، جبکہ پانچ میچ ڈرا رہےاورایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سال 2013 سے جاری ہے ہندوستان کی جیت کا سفر

Loading...

آسٹریلیا نے دوبارگھر میں مسلسل 10 بارٹسٹ سیریزمیں جیت حاصل کی تھی۔ 2004 سے 2009 میں بھی آسٹریلیا نے گھرمیں مسلسل 10 ٹسٹ سیریزمیں جیت حاصل کی تھی۔ ہندوستان اورآسٹریلیا کے بعد اس ضمن میں ویسٹ انڈیزکا بھی نام شمارہے۔ ویسٹ انڈیزنے 1975 سے 1986 تک گھرمیں مسلسل 8 ٹسٹ سیریزاپنے نام کی تھیں۔

ہندوستان نے گھرمیں مسلسل 11 ویں ٹسٹ سیریزجیتی ہے۔ ہندوستان نے گھرمیں مسلسل 11 ویں ٹسٹ سیریزجیتی ہے۔

فالوآن کھیلتے ہوئے 189 رن پرسمٹے مہمان

ہندوستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پہلی اننگ پانچ وکٹ کے نقصان پر601 رن بنا کراننگ ڈکلیئرکردی تھی۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ناٹ آؤٹ 254 رن کی اننگ کھیلی۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی پہلی اننگ 275 رن پرہی سمٹ گئی۔ وراٹ کوہلی نے مہمان ٹیم کو فالوآن دیا اورفالوآن کھیلتے ہوئے مہمان ٹیم 189 رن پرہی سمٹ گئی۔ٓ

Loading...