آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان: یاسرشاہ نے8 ویں نمبرپرآکرلگائی پہلی سنچری، تین سال بعد اس نمبرپرلگی سنچری

یاسرشاہ واحد بلےبازہیں جنہوں نے پاکستان کی طرف سے اس اننگ میں سنچری لگائی ہے۔ بابر اعظم کےعلاوہ کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری بھی نہیں بنا سکا۔ بابراعظم کی قسمت نے ساتھ نہیں دیا اور 132 گیندوں پر97 رن بناکرآؤٹ ہوگئے۔

Dec 01, 2019 12:25 PM IST | Updated on: Dec 01, 2019 02:36 PM IST
آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان: یاسرشاہ نے8 ویں نمبرپرآکرلگائی پہلی سنچری، تین سال بعد اس نمبرپرلگی سنچری

یاسرشاہ نے 8 ویں نمبرپربلے بازی کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری لگائی۔

ایڈیلیڈ: پاکستان کےگیند بازیاسرشاہ نےآسٹریلیا کی گیند بازی کا ڈٹ کرمقابلہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری لگا ئی ہے۔ وہ آٹھویں نمبرپربلے بازی کرنےآئے تھے اورانہوں نے 213 گیندوں پر113 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ان کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستانی اننگ ختم ہوگئی اورپوری ٹیم آسٹریلیا کے 589 رنوں کے جواب میں 302 رنوں پرآؤٹ ہوگئی۔ اس سے پہلے یاسرشاہ نےگیند بازی سے بھی کمال کیا تھا۔ اس اننگ میں یاسرشاہ واحد بلے باز ہیں جنہوں نے پاکستان کی طرف سے سنچری لگائی ہے، ورنہ بابراعظم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری بھی نہیں بنا سکا۔ بابراعظم کی قسمت نے ساتھ نہیں دیا اور 132 گیندوں پر97 رن بناکرآؤٹ ہوگئے۔ 8 ویں نمبرپرتین سال کے بعد سنچری لگی ہے۔

حالانکہ یاسرشاہ ایک بارتو99 رن پرمشکل میں آگئے تھے۔ دراصل ان سے پہلے بابراعظم 97 رن بناکرآؤٹ ہوگئےتھےاوریہاں 99 رن پروہ مشکل میں آگئے تھے، لیکن انہیں زندگی مل گئی۔ 86 ویں اوورمیں جوش ہیزل ووڈ کی پانچویں گیند پریاسرشاہ بڑا شاٹ لگاکراپنی سنچری مکمل کرنا چاہتے تھے اورانہوں نے بھی کھولا، لیکن یاسرشاہ غلط شاٹ کھیل بیٹھے۔ گیند مڈآن کی طرف کافی اونچی ہوا میں چلی گئی تھی، جہاں کمنس نے گیند لپکنے کی کوشش کی، مگرگیند ان کے ہاتھوں سے چھوٹ گئی۔ گیند چھوٹتے ہی پاکستانی خیمے میں زبردست جشن کا ماحول بن گیا۔

Loading...

یاسرشاہ نے آسٹریلیا کے خلاف 113 رنوں کی اننگ کھیل کر اپنےکیریئرکی پہلی سنچری بنائی۔ یاسرشاہ نے آسٹریلیا کے خلاف 113 رنوں کی اننگ کھیل کر اپنےکیریئرکی پہلی سنچری بنائی۔

اس سنچری کےساتھ ہی یاسرشاہ نےکئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے ہیں، جس گیند بازی کے سامنے پاکستان کا ٹاپ آرڈرکچھ خاص کمال نہیں کرپایا، وہاں پرآٹھویں نمبرپرآکریاسرشاہ نے کمال کیا۔ یاسرشاہ نمبر8 پرسنچری لگانے والے پانچویں بلے بازبن گئے ہیں۔ وہیں تین سال کے انتظارکے بعد ٹسٹ کرکٹ میں 8 ویں نمبرپرکسی بلے بازنے سنچری لگائی تھی۔ گزشتہ بارہندوستان کے وکٹ کیپربلے بازردھمان ساہا نے 2016 میں رانچی میں سنچری لگائی تھی۔ ردھمان ساہا نے 117 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔

گیند بازی سے بھی کمال

یاسرشاہ نے آسٹریلیا کے پہلے ٹسٹ میچ میں گیند بازی سے کمال کیا تھا۔ انہوں نے چاروکٹ لئے تھے۔ حالانکہ پاکستان کی ٹیم اس میچ میں اپنی اننگ کی شکست کو ٹال نہیں پائی۔ ایڈیلیڈ ٹسٹ میں پاکستانی ٹیم کے پاس اپنی عزت بچانے کا موقع ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم نے 589 رن پراپنی پہلی اننگ ڈکلیئرکی تھی، جس کے بعد یاسرشاہ کی سنچری اوربابراعظم نے 97 رنوں کی اننگ کھیل کرپاکستان کو سنبھالنے کی کوشش کی۔

Loading...