یوراج نے کہا بین اقوامی کرکٹ کو الوداع، بولے۔ ریشبھ پنت میں نظر آتی ہے میری جھلک

ٹیم انڈیا کے قدآور آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے بین اقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ یوراج نے ساؤتھ ممبئی ہوٹل میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔

Jun 10, 2019 02:38 PM IST | Updated on: Jun 10, 2019 02:55 PM IST
یوراج نے کہا بین اقوامی کرکٹ کو الوداع، بولے۔ ریشبھ پنت میں نظر آتی ہے میری جھلک

یوراج سنگھ : فائل فوٹو

ٹیم انڈیا کے قدآور آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے بین اقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ یوراج نے ساؤتھ ممبئی ہوٹل میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ یوراج سنگھ نے اپنے کیرئیر کا آغاز سوربھ گنگولی کی کپتانی میں سال 2000 میں نیروبی میں کیا تھا۔ تب کینیا کے خلاف ون ڈے مقابلہ میں ان کی بیٹنگ نہیں آئی تھی۔ یوراج نے اپنا آخری ون ڈے دو سال پہلے 30 جون 2017 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔

تقریبا 19 سال پر محیط اپنے کیرئیر کو الوداع کہنے کے دوران یوراج بیحد جذباتی نظر آئے۔ انہوں نے بتایا کہ سنیاس کے فیصلہ کو لے کر انہوں نے سچن تیندولکر اور ظہیر خان سے بات کی تھی۔ ان دونوں نے ہی کہا کہ یہ پوری طرح سے تمہارا فیصلہ ہے۔ یہ تمہیں طے کرنا ہے کہ کب سنیاس لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ریشبھ پنت میں اپنی جھلک دکھائی دیتی ہے۔

Loading...

یوراج سنگھ ٹیم انڈیا کے ایسے چنندہ کھلاڑیوں میں سے رہے جنہوں نے ون ڈے اور ٹی 20 میں زبردست کامیابی حاصل کی۔ حالانکہ، ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی متوسط رہی۔ یوراج نے ملک کے لئے 304 ون ڈے کھیل کر 8701 رن بنائے۔ انہوں نے 14 سنچریاں بھی لگائیں۔ ون ڈے کرکٹ میں یوراج کے نام 111 وکٹ بھی ہیں۔

وہیں، ٹی20 کرکٹ میں یوراج نے 58 میچ کھیلے۔ ٹی 20 میں انہوں نے 28 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں یوراج کا بلا خاموش رہا ہے۔ انہوں نے 40 ٹیسٹ کھیل کر 1900 رن بنائے۔ ان میں تین سنچریاں بھی شامل ہیں۔

Loading...