بنگلہ دیش کےکپتان محمود اللہ کا بڑا بیان- ہم بے کارنہیں بیٹھےہیں، دوسرا ٹی-20 بھی جیتیں گے

انڈیا اوربنگلہ دیش کے مابین دوسرے ٹی-20 میچ سےقبل محمود اللہ نےٹیم انڈیا کومتنبہ کیا ہے۔ پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے تاریخی جیت حاصل کی تھی۔

Nov 06, 2019 07:42 PM IST | Updated on: Nov 06, 2019 08:12 PM IST
بنگلہ دیش کےکپتان محمود اللہ کا بڑا بیان- ہم بے کارنہیں بیٹھےہیں، دوسرا ٹی-20 بھی جیتیں گے

راجکوٹ میں دوسرا ٹی -20 میچ جمعرات کوکھیلا جائےگا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے ہندوستان دورے کا آغاز بہترین انداز میں کیا ہے۔ مہمان ٹیم نے ٹی -20 سیریزکا پہلا میچ 7 وکٹ سے جیتا، جس نے ٹیم انڈیا کے مداحوں کو حیران کردیا۔ دہلی میں ملی جیت کے بعد اب بنگلہ دیش کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اوراب وہ جمعرات کو ہونے والے راجکوٹ ٹی -20 میں ہی سیریز جیتنا  چاہتی ہے۔ میچ سے قبل بنگلہ دیش کے کپتان محموداللہ نے واضح طورپر کہا ہے کہ وہ راجکوٹ میں ہی ٹی -20 سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔

بدھ کو پریس کانفرنس میں محمود اللہ کافی پُراعتماد نظرآئے۔ بنگلہ دیش کےکپتان نےکہا 'راجکوٹ میں ہمیں اچھا کھیل دکھانا ہوگا، ٹیم انڈیا ایک مضبوط یونٹ ہےاورہمیں پہلی گیند سےہی اچھی کارکردگی کرنی ہوگی۔ ہمارے پاس سیریزکا پہلا میچ جیتنےکے بعد سیریز جیتنےکا موقع ہے۔ ہماری ٹیم پوری طرح جوش سے لبریزاور پُراعتماد ہے اورہم اچھی کارکردگی کےلئےتیارہیں۔ ہم بے نہیں بیٹھے ہیں، ہم راجکوٹ  ٹی -20 کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں۔ ہرکھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کے لئے خوب محنت کررہا ہے'۔

Loading...

دہلی ٹی -20 بنگلہ دیش نے7 وکٹ سے جیتا تھا۔ دہلی ٹی -20 بنگلہ دیش نے7 وکٹ سے جیتا تھا۔

صحیح حکمت عملی سے ملےگی جیت

محمود اللہ نے مزید کہا 'ٹی -20 میں اگرآپ پچ کواچھی طرح پڑھ لیتے ہیں اوراس کے مطابق اپنی زندگی اورفیلڈنگ سیٹ کرتے ہیں تو آپ کے پاس بہترین کارکردگی پیش کرنے کا موقع ہوتا ہے۔ ٹی -20 میں آپ کے پاس گیم پلان ہوتا ہے، لیکن اسے میچ کے مطابق بدلنا ضروری ہوتا ہے'۔ بھلے ہی ٹیم انڈیا دہلی ٹی -20 گیند بازی کی وجہ سے ہارگئی ہو، لیکن محموداللہ کا ماننا ہے کہ اس کی گیند بازی اچھی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا 'آپ ہندوستان کی گیند بازی دیکھیں گے تو اس میں کافی تسلسل نظرآتا ہے۔ ان کے پاس اچھے اسپنرس اورتیز گیند باز ہیں۔ ہمیں پہلی گیند سے ہی اچھا کھیل دکھانے کی ضرورت ہوگی'۔ انہوں نے کہا کہ 'راجکوٹ کا ٹریک ریکارڈ دیکھیں تویہاں بلے بازی کرنا آسان ہوتا ہے۔ امید ہے کہ ہم یہاں 170 سے زیادہ رن بنائیں گے، لیکن ہمیں میچ سے قبل وکٹ کودیکھنا ہوگا'۔

Loading...