ریشبھ پنت کی اسٹمپنگ پر تھرڈ امپائر سے ہوگئی بڑی غلطی ، ناراض روہت شرما نے دی گالیاں ! ۔

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راجکوٹ ٹی 20 میچ کے دوران نہ صرف کھلاڑی بلکہ امپائر بھی غلطیاں کرنے سے نہیں بچ سکے ۔

Nov 07, 2019 11:51 PM IST | Updated on: Nov 07, 2019 11:51 PM IST
ریشبھ پنت کی اسٹمپنگ پر تھرڈ امپائر سے ہوگئی بڑی غلطی ، ناراض روہت شرما نے دی گالیاں ! ۔

ریشبھ پنت کی اسٹمپنگ پر تھرڈ امپائر سے ہوگئی بڑی غلطی ، ناراض روہت شرما نے دی گالیاں ! ۔

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راجکوٹ ٹی 20 میچ کے دوران نہ صرف کھلاڑی بلکہ امپائر بھی غلطیاں کرنے سے نہیں بچ سکے ۔ پہلے گیند بازی کرنے کیلئے اتری ٹیم انڈیا کے گیندبازوں اور فیلڈروں نے کافی غلطیاں کیں تو بنگلہ دیشی بلے باز بھی اس میں پیچھے نہیں رہے ۔ حیرت کی بات یہ رہی کہ امپائرس بھی اس معاملہ میں کھلاڑیوں کی برابری کرتے نظر آئے ۔ یجویندر چہل کی گیند پر ریشبھ پنت نے سومیا سرکار کو اسٹمپ کیا تو تھرڈ امپائر نے پہلے ناٹ آوٹ قراردیا اور پھر صحیح فیصلہ دیتے ہوئے بلے باز کو آوٹ قرار دیا ۔

اس پر ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما ناراض ہوگئے اور تھرڈ امپائر کو غصہ میں کچھ کہتے ہوئے نظر آئے ، لیکن میدان پر موجود امپائر انہیں سمجھاتے ہوئے نظر آئے کہ غلط بٹن دبنے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے ۔

Loading...

cricket2

بنگلہ دیش کی اننگز کے 13 ویں اوورس کے دوران یہ واقعہ پیش آیا ۔ یجویندر چہل نے اس اوور میں پہلی گیند پر مشفق الرحیم کو آوٹ کیا ۔ مشفق بڑا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کرونال پانڈیا کو کیچ دے بیٹھے ۔ اس کے بعد اوور کی آخری گیند پر چہل نے سومیا سرکار کو چکمہ دیدیا ۔ سرکار نے باہر نکل کر گیند پر بڑا شارٹ کھیلنے کی کوشش کی ، لیکن گیند ان کو چکمہ دیتے ہوئے ریشبھ پنت کے دستانہ میں چلی گئی ۔ بنگلہ دیشی بلے بازی کریز سے کافی باہر نکل گیا تھا ، تو اس کے پاس لوٹنے کا کوئی موقع نہیں تھا ، ایسے میں پنت نے بڑے آرام سے اسٹمپ کردیا ۔

چونکہ ریشبھ پنت نے میچ کے آغاز میں اسٹمپنگ میں غلطی کردی تھی ، ایسے میں امپائر نے نو بال چیک کرنے کیلئے ری پلے دیکھا ، جس میں نظر آرہا تھا کہ پنت نے ایک مرتبہ پھر سے وکٹ کے کافی قریب گیند پکڑی تھی ، لیکن اس مرتبہ ان کی اسٹمپنگ صحیح تھی ۔ ایسے میں سب کی نظریں اسکرین پر گئی ، جہاں ناٹ آوٹ لکھا آیا ، یہ دیکھ کر ایک مرتبہ پھر سبھی نے مان لیا تھا کہ پنت نے غلطی کردی ، لیکن اگلے ہی لمحہ اسکرین پر آوٹ لکھا آگیا ۔

یہ دیکھ کر روہت شرما غصہ ہوگئے اور وہ اسکرین کی طرف دیکھ کر کچھ بولتے نظر آئے ۔ وہیں ریشبھ پنت نے بھی راحت کی سانس لی ۔ وہ بھی کپتان سے امپائر کی غلطی کے بارے بات کرتے ہوئے نظر آئے ۔

Loading...