روہت شرما نے راجکوٹ ٹی 20 میچ میں رقم کی نئی تاریخ ، کئی لیجنڈوں کو پیھچے چھوڑ کر کیا یہ کمال

ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما بنگلہ دیش کے خلاف جمعرات کو دوسرے ٹی -20 میچ میں اترنے کے ساتھ ہی 100 بین الاقوامی ٹوئنٹی 20 میچ کھیلنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔

Nov 07, 2019 08:12 PM IST | Updated on: Nov 07, 2019 08:12 PM IST
روہت شرما نے راجکوٹ ٹی 20 میچ میں رقم کی نئی تاریخ ، کئی لیجنڈوں کو پیھچے چھوڑ کر کیا یہ کمال

روہت شرما نے راجکوٹ ٹی 20 میں رقم کی نئی تاریخ ، کئی لیجنڈوں کو پیھچے چھوڑ کر کیا یہ کمال

ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما بنگلہ دیش کے خلاف جمعرات کو دوسرے ٹی -20 میچ میں اترنے کے ساتھ ہی 100 بین الاقوامی ٹوئنٹی 20 میچ کھیلنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ محدود اوورس فارمیٹ میں ہندوستان کے نائب کپتان اور اس سیریز میں باقاعدہ کپتان وراٹ کوہلی کو آرام دیئے جانے کے بعد کپتانی سنبھال رہے روہت نے دہلی میں پہلے ٹی -20 میچ میں اترنے کے ساتھ ہی سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑا تھا ، جنہوں نے 98 ٹي- 20 میچ کھیلے تھے۔

روہت نے اب پاکستان کے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، جن کے نام 99 ٹی -20 میچ ہیں ۔ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک 111 ٹی -20 میچ کے ساتھ اس فارمیٹ میں 100 میچ کھیلنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں۔ ہٹ مین کے نام سے مشہور روہت نے ٹی -20 میں اپنا ڈیبو 19 ستمبر 2007 کو ڈربن میں انگلینڈ کے خلاف کیا تھا۔

اپنے پہلے میچ میں روہت کو بلے بازی کرنے کا موقع نہیں ملا تھا ، جبکہ ہندوستان نے ٹی -20 ورلڈ کپ کا یہ مقابلہ 18 رنز سے جیتا تھا۔32 سالہ روہت اس میچ سے پہلے تک 99 ٹی -20 میچوں میں 2452 رنز بنا چکے تھے اور وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں ۔ روہت اس فارمیٹ میں اب تک چار سنچری اور 17 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں ۔ روہت اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

ہندوستان کی طرف سے 100 ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی سنیل گاوسکر (1984) اور 100 ون ڈے کھیلنے والے پہلے کھلاڑی کپل دیو (1987) تھے اور اب ٹی -20 میں 100 میچ کھیلنے والے پہلے ہندوستانی روہت شرما (2019) بن گئے ہیں۔

Loading...