لائیو میچ میں ہزاروں کیڑوں نے کیا حملہ ، ماسک پہن کر اتری ٹیم ، پانچ سال بعد جیتی ون ڈے سیریز

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 47 رنوں سے جیت درج کرکے افغانستان کے خلاف ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے ۔

Nov 10, 2019 06:11 PM IST | Updated on: Nov 10, 2019 06:12 PM IST
لائیو میچ میں ہزاروں کیڑوں نے کیا حملہ ، ماسک پہن کر اتری ٹیم ، پانچ سال بعد جیتی ون ڈے سیریز

لائیو میچ میں ہزاروں کیڑوں نے کیا حملہ ، ماسک پہن کر اتری ٹیم ، پانچ سال بعد جیتی ون ڈے سیریز ۔ ( فائل فوٹو ) ۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 47 رنوں سے جیت درج کرکے افغانستان کے خلاف ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں بھی جیت درج کی تھی ۔ حالانکہ اس دوران ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ہزاروں کیڑوں کے حملے کا بھی سامنا کرنا پڑا ، جن سے بچنے کیلئے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ماسک پہن کر میدان پر اترے ۔ ویسٹ انڈیز نے پانچ سال بعد کوئی ون ڈے سیریز جیتی ہے ۔ اس سے پہلے اس نے سال 2014 میں ون ڈے سیریز پر قبضہ کیا تھا ۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے 50 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 247 رن بنائے ۔ سلامی بلے باز ایون لوئس نے 75 گیندوں پر 54 رن بنائے جبکہ نکولس پورن نے 50 گیندوں میں 67 رنوں کی طوفانی اننگز کھیلی ۔ ان کے علاوہ شائی ہوپ نے 43 اور شمران ہیٹ مائر نے 34 رن بنائے ۔ افغانستان کیلئے تیز گیند باز نوین الحق نے سب سے زیادہ تین وکٹ اپنے نام کئے ۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے افغانستان کو 45.4 اوورس میں 200 رنوں پر روک دیا ۔ افغانستان کیلئے نجیب اللہ زادران نے 66 گیندوں میں سب سے زیادہ 56 رن بنائے ، جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل ہے ۔

Loading...

نجیب اللہ کے علاوہ رحمت شاہ نے 33 ، محمد نبی نے 32 اور حضرت اللہ ززائی نے 23 رن بنائے ، لیکن کوئی بھی ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔ افغانستان کی شروعات کافی خراب ہوئی تھی اور اس کے تین وکٹ 15 اوورس میں 61 رن پر ہی گر گئے تھے ۔ اس کی آدھی ٹیم 27 اوورس میں 109 رن کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی ۔ تاہم نجیب اللہ نے محمد نبی کے ساتھ 68 رنوں کی شراکت داری کی ۔ ویسٹ انڈیز کیلئے شیلڈن کاٹریل اور روسٹن چیز نے تین تین وکٹ حاصل کئے جبکہ ہیڈن والش نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

فوٹو : کریڈٹ : ٹویٹر

افغانستان کی اننگز کے دوران میدان پر فلڈ لائٹ کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں کیڑے اڑنے لگے ، جن سے بچنے کیلئے ویسٹ انڈیز کے سینئر کھلاڑیوں جیسن ہولڈر ، کائرن پولارڈ ، شیلڈن کاٹریل اور نکولس پورن کو ماسک پہنے دیکھا گیا ۔ یہاں تک کہ پولارڈ نے میچ کے بعد کہا کہ میں نے کبھی اتنے زیادہ کیڑوں کی موجودگی میں کوئی میچ نہیں کھیلا ، صحت انتہائی ضروری ہے ، اس لئے اس بارے میں ضرور کچھ کیا جانا چاہئے ۔

Loading...