وراٹ کوہلی کی بڑی فین ہے اس آسٹریلیائی کرکٹر کی بیٹی: ویڈیو میں دیکھئے کیا بولی

دراصل ایک ویڈیو سامنے آیا ہے اس کے مطابق کچھ کرکرکٹرس کے بچے بھی وراٹ کوہلی کو کافی پسند کرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں آسٹریلیائی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی بیٹی ان کے ساتھ کرکٹ کھیل رہی ہے۔ اس دوران وہ مسلسل کہتی جارہی ہے، 'آئی ایم وراٹ کوہلی"۔

Nov 10, 2019 02:40 PM IST | Updated on: Nov 10, 2019 02:42 PM IST
وراٹ  کوہلی کی بڑی فین ہے اس آسٹریلیائی کرکٹر کی بیٹی: ویڈیو میں دیکھئے کیا بولی

ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے ملک اور ملک سے باہر خوب فینس ہیں۔ ان میں خود کرکٹ کی دنیا کے لوگ بھی شامل ہیں ۔ دراصل ایک ویڈیو سامنے آیا ہے اس کے مطابق کچھ کرکرکٹرس کے بچے بھی وراٹ کوہلی کو کافی پسند کرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں آسٹریلیائی کرکٹر  ڈیوڈ وارنر کی بیٹی ان کے ساتھ کرکٹ کھیل رہی ہے۔ اس دوران وہ مسلسل کہتی جارہی ہے، 'آئی ایم وراٹ کوہلی"۔

کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی بیوی کینڈس وارنر نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ اس میں ان کی بیٹی ایوی مے والد ڈیوڈ وارنر کے ساتھ کرکٹ کھیل رہی ہے۔ ڈیوڈ وارنر بالنگ (گیدبازی) کر ہے ہیں اور بیٹی ایوی مے بلے بازی کرتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوڈ گیندبازی کرنے جارہے ہیں اور بیٹی ایوی مے بلے بازی کیلئے تیار ہے۔ اسی دوران وہ بلے بازی سے پہلے بار۔بار کہہ رہی ہے 'آئی ایم وراٹ کوہلی'۔ اس کے بعد اس نے ایک شاندار شاٹ بھی کھیلا۔

ڈیوڈ وارنر کی بیوی کینڈس وارنر نے ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے اس کا کیپشن بھی لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے، "اس چھوٹی بچی نے ہندستان میں کافی وقت گزارا ہے۔ وہ وراٹ کوہلی بننا چاہتی ہے"َ۔ بتادیں کہ ان دنوں بلے بازی میں اپنے ٹاپ فارم پر  ہیں۔ وہ بال ٹیمپرنگ کے الزام میں ایک سال کی پابندی کے بعد واپس لوٹے ہیں۔ وہ آئی پی ایل میں بھی کھیلے۔

Loading...