شادی کرکے دلہن کو لایا گھر، آدھی رات کو کرنے لگا کچھ ایسا کہ۔۔۔۔

Nov 06, 2019 07:15 PM IST | Updated on: Nov 06, 2019 07:34 PM IST
شادی کرکے دلہن کو لایا گھر، آدھی رات کو کرنے لگا کچھ ایسا کہ۔۔۔۔

کرکٹ کے دیوانے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ پھر چاہے ان کے ملک میں کرکٹ صرف شوق کے طور پر ہی کیوں نہ کھیلا جاتا ہو۔ فینس اپنی ٹیم کا کسی بھی حالت میں میچ نہیں چھوڑنا چاہتے۔ پھر چاہے ان کی زندگی کا سب سے بڑا دن ہی کیوں نہ ہو۔ پاکستان کے ایک فین نے کچھ اسی طرح سے کرکٹ کو لیکر اپنی دیوانگی پیش کی۔ حالانکہ پاکستان ٹیم کا یہ فین امریکہ (یو ایس) میں رہتا ہے لیکن اپنی شادی والے دن بھی پاکستان کا میچ دیکھنا نہیں بھول پایا۔ آئی سی سی نے اس سپر فین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریف بھی کی۔ اس بات سے تو ہر کوئی واقف ہے کہ پاکستان میں طویل وقت سے انٹرنیشنل کرکٹ پر بریک لگا تھا۔ 2009 سے 2015 تک سکیورٹی کے چلتے انٹرنیشنل میچ نہیں ہو پائے تھے لیکن اب جب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی تو فینس نے بھی دونوں ہاتھوں سے اس کا استقبال کیا۔ پاکستان میں کرکٹ کی اس حالت کا اثر ٹیم پر بھی پڑا اورٹیم کے فینس بھی میچ دیکھنے کیلئے ترستے رہے۔ حالانکہ فینس کو جب بھی موقع ملا وہ کرکٹ کے لئے اپنا پیار ظاہر کرنے میں پیچھے نہیں رہے۔  ایسے ہی ایک فین کا نام ہے حسن تسلیم جو اپنی شادی کی رات میں بھی کرکٹ میچ دیکھتے رہ گئے۔ منگل کو پاکستان اور آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کھیلا گیا تھا۔

"icc,

Loading...

اس دوران شادی کے رشتے میں بندھنے کے بعد حسن نے روایتی انداز میں دلہن کے ساتھ امریکہ (یو ایس) کے اپنے گھر میں داخل ہوئے۔ جیسے ہی یہ جوڑا گھر آیا آسٹریلیا میں مقابلہ شروع ہوچکا تھا۔ ایسے وقت میں شمالی امریکہ کے رہنے والے حسن نے کافی تھکان کے بعد بھی پاکستان کو کھیلتے ہوئے دیکھنے کیلئے آدھی رات کو خود کو جگائے رکھا۔

آئی سی سی نے ان کی دو تصویریں شیئر کیں جہاں حسن اپنی بیوی اور اہل خانہ کے ساتھ ٹی وی پر میچ دیکھ رہے ہیں۔ آئی سی سی نے ان تصویروں کے کیپشن میں دیا کپل گولس۔۔

Loading...