امریکہ کے ورجینیا بیچ کی سرکاری عمارت پر فائرنگ،11 افراد ہلاک

امریکہ کے صوبہ ورجینیا میں جمعہ کو ورجینیا میونسپل سینٹر کی عمارت میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 11 افراد کی موت ہو گئی اور چھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

Jun 01, 2019 12:42 PM IST | Updated on: Jun 01, 2019 12:45 PM IST
امریکہ کے ورجینیا بیچ کی سرکاری عمارت پر فائرنگ،11 افراد ہلاک

امریکہ کے ورجینیا میں فائرنگ،11 افراد ہلاک

 امریکہ کے صوبہ ورجینیا میں جمعہ کو ورجینیا میونسپل سینٹر کی عمارت میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 11 افراد کی موت ہو گئی اور چھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ورجینیا پولیس کے سربراہ جم سرویرا نے اس فائرنگ میں 11 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

سی این این نے اپنی رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ورجینیا کے بیچ میونسپل سینٹر کی عمارت میں جمعہ بعد دوپہر اس وقت پیش آیا جب لوگ یہاں تجارتی کام کاج کے لئے آ رہے تھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم بھی یہیں کا ملازم تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے شخص کو ہلاک کردیا ہے لیکن ابھی تک ملزم حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

واضح ر ہے کہ امریکہ میں گزشتہ سال نومبر کے بعد ہونے والی فائرنگ کا یہ سب سے خطرناک واقعہ ہے۔ اس سے پہلے نومبر میں کیلیفورنيا کے بارڈرلائن بار اینڈ گرل میں ہوئی فائرنگ کے واقعہ میں 12 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

Loading...

Loading...