علی گڑھ کے بعد حمیرپور میں بچی کے ساتھ حیوانیت، اتار دیا موت کے گھاٹ

اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

Jun 08, 2019 03:00 PM IST | Updated on: Jun 08, 2019 03:00 PM IST
علی گڑھ کے بعد حمیرپور میں بچی کے ساتھ حیوانیت، اتار دیا موت کے گھاٹ

غصے میں علاقہ کے لوگ

یوپی کے علی گڑھ کے بعد حمیر پور میں ہفتہ کے روز ایک 11 سال کی بچی کو درندے نے اپنی جنسی ہوس کا شکار بنایا اور پھر اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ واردات کے بعد گاؤں میں کشیدگی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں میں ہنگامہ مچ گیا اور اہل خانہ سی بی آئی جانچ کی مانگ کر رہے ہیں۔

معاملہ کرارا تھانہ علاقہ کے شیونی گاؤں کا ہے۔ گاؤں والوں نے گھنٹوں پولیس کو لاش کو اٹھانے نہیں دیا۔ جائے حادثہ پر ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران موجود ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ہیمراج مینا نے جانچ کے لئے پانچ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ کشیدگی کے مدنظر فی الحال بھاری تعداد میں گاؤں میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

Loading...

اطلاعات کے مطابق، بچی کا کنبہ مزدوری کے لئے باہر شہر کانپور میں اینٹ کے بھٹے میں کام کرنے گیا تھا۔ اس کی 11 سال کی معصوم بچی گھر پر اکیلی تھی۔ تبھی گزشتہ رات ایک درندہ گھر میں گھس کر بچی کو اٹھا لے گیا اور گاؤں کے باہر لے جا کر اس کی عصمت دری کی۔ عصمت دری کے بعد بچی کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور پھر فرار ہو گیا۔

 

Loading...