دوست کے ساتھ شرط لگا کر 19 سالہ نوجوان نے 23 سالہ خاتون کا لیا بوسہ ، اب ہوئی یہ حالت

گذشتہ جمعرات کو پڈوچیری میں ممبئی کی رہنے والی 23 سالہ خاتون کا بوسہ لینے والے 19 سالہ نوجوان کو ہفتہ کے روز گرفتار کر لیا گیا ۔

Sep 21, 2019 05:37 PM IST | Updated on: Sep 21, 2019 05:37 PM IST
دوست کے ساتھ شرط لگا کر 19 سالہ نوجوان نے 23 سالہ خاتون کا لیا بوسہ ، اب ہوئی یہ حالت

علامتی تصویر

گذشتہ جمعرات کو پڈوچیری میں ممبئی کی رہنے والی 23 سالہ خاتون کا بوسہ لینے والے 19 سالہ نوجوان کو ہفتہ کے روز گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ مارن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ لڑکے نے ایک دیگر لڑکے کے ساتھ شرط لگائی اور شرط جیتنے کے لئے یہ جرم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ممبئی کی رہنے والی خاتون رین بو نگر میں واقع ایک پرائیوٹ ادارے میں بطور کمرشیل منیجرتعینات تھی ۔ وہ جمعرات کی شام اپنے گھرکے نزدیک چہل قدمی کر رہی تھی کہ دو نوجوان ایک موٹر سائیکل پر آئے اوراس کے نزدیک موٹرسائیکل روکی ، ان میں سے ایک نیچے اترااس کو گلے لگا یا اور زبر دستی اس کا بوسہ لے لیا ۔

Loading...

جب وہ چیخی تو نوجوان موٹر سائیکل سے بھاگ گئے ۔ خاتون نے پولیس میں شکائت کی اور لیفٹینٹ گورنر کرن بیدی کے وہاٹس ایپ پر بھی شکایت درج کر ائی ۔ پولیس نے کچھ لڑکوں کو اس علاقہ میں گھومتے ہوئے پکڑا اور پوچھ گچھ کی ، لیکن اس معاملہ کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

بعدازاں خاتون نے نزدیکی مکان سے سی سی ٹی وی فوٹیج سے لڑکے کی شناخت کی اور پولیس نے اس کی شناخت رشی (19) ساکن موتائی تھوپو کے طور پر کی اور اسے گرفتار کرلیا ۔ پولیس اس کے ساتھی کی تلاش میں ہے ۔

Loading...