اسکول کے بس کنڈکٹر نے کیا 4 سالہ معصوم کا ریپ، بچی کے پیٹ میں درد ہونے پر ہوا انکشاف

پنجاب کے سنگرور ضلع کے ایک پرائیوٹ اسکول کے بس کنڈکٹر کے ذریعے 4 سالہ معصوم کا ریپ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

May 29, 2019 05:54 PM IST | Updated on: May 29, 2019 06:00 PM IST
اسکول کے بس کنڈکٹر نے کیا 4 سالہ معصوم کا ریپ، بچی کے پیٹ میں درد ہونے پر ہوا انکشاف

علامتی تصویر

پنجاب کے سنگرور ضلع کے ایک پرائیوٹ اسکول کے بس کنڈکٹر کے ذریعے 4 سالہ معصوم کا ریپ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس  واقعے کے بعد مقامی لوگوں اور اہل خانہ نے اسکول مینیجمنٹ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ الزام ہے کہ گزرے سنیچر کو 27 سالہ ملزم نے بچی کو بہلا۔پھسلا کر اس  کی عصمت دری کی۔ بچی اسکول کے پارک میں کھیل رہی تھی اور بچی کی ماں بھی اسکول گئی تھی۔ اس دوران ملزم نے ریپ کے واقعے کو انجام دیا۔

میٹنگ کے بعد ماں اپنی بیٹی کیو لیکر چلی گئیں۔ تب تک انہیں اس واقعے کی کوئی معلومات نہیں تھی۔ گھر پہنچنے پر بچی نے پیٹ میں دردر کی شکایت کی اس کے بعد والدین اسے لیکر اسپتال لیکر گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی کہ بچی کے ساتھ جنسی استحصال کا معاملہ ہے۔

اس واقعے کے بعد اہل خانہ اور مقامی لوگوں میں غصہ ہے۔ اسکول انتظامیہ کے ساتھ مقامی انتظامیہ میں اس کی شکایت کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی واقعے کے کی مخالفت میں اسکول مظاہرہ بھی کیا گیا ہے۔ شکایت کے بعد ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیاہے۔

Loading...

Loading...