بیوی کے اسقاط حمل میں ساس کو مان رہا تھا ذمہ دار، سبق سکھانےکےلئے سالےکے ساتھ کی درندگی

سی سی ٹی وی فوٹیج کی بدولت ملزم گڈو پکڑا گیا ہے۔ اس کی بیوی مدینہ نے بھی فوٹیج دیکھی۔ فوٹیج دیکھتے ہی اس نے پہچان لیا کہ بچےکولےجانے والا گڈوہے۔

Oct 17, 2019 02:49 PM IST | Updated on: Oct 17, 2019 02:56 PM IST
بیوی کے اسقاط حمل میں ساس کو مان رہا تھا ذمہ دار، سبق سکھانےکےلئے سالےکے ساتھ کی درندگی

اپنی ساس کوسبق سکھانےکےلئے معصوم سالے کا قتل کردیا۔ (علامتی تصویر)۔

نئی دہلی: صاحب آباد تھانہ علاقے میں کچھ دن پہلے دہلی پولیس کوایک 10 سال کے بچے کی لاش ملی تھی۔ بے رحمی کے ساتھ بچے کا گلا ریت کرقتل کیا گیا تھا۔ جانچ میں بچے کی شناخت آگرہ کےرہنے والے ریحان کے طورپرہوئی ہے۔ جب پولیس نےحادثہ کی تہہ میں جا کرجانچ کی توبچےکا بہنوئی ہی اس کا قاتل نکلا، لیکن بہنوئی نےقتل کی جو وجہ بتائی وہ بے حد حیران کرنے والی تھی۔ ملزم شخص کا کہنا تھا کہ ریحان کی ماں نےاس کی بیوی کے رحم مادر(کوکھ) میں پل رہے بچےکومارا تھا تواس لئےمیں نےاس کے بچےکوماردیا۔

سالے کےقتل کےالزام میں پکڑے گئے بہنوئی گڈونےبتایا کہ وہ بیوی مدینہ کےساتھ آگرہ کے ہی ارادت نگرقصبےمیں رہتا ہے۔ اس کےدوبچے(ایک لڑکا- لڑکی ہیں)۔ کچھ دن پہلےاس کی بیوی حاملہ ہوگئی تھی، لیکن اچانک سےاسقاط حمل ہوگیا۔ اسےلگا کہ اس کی ساس یاسمین نےاس کے بچے کی رحم مادرمیں ہی قتل کرایا ہے۔ یہ بات اسے بہت بری لگی۔ اس کا بیوی سے بھی اس بات کو لےکرجھگڑا ہوا۔ ایس میں بیوی مائیکے جاکررہنے لگی۔

Loading...

سسرال سے بچے کو ایسے کیا اغوا

گڈو 9 اکتوبرکو دن میں اپنی سسرال پہنچ گیا، اسے یہ معلوم تھا کہ علاقے میں کئی جگہ پر سی سی ٹی وی لگے ہوئے ہیں۔ اس کےلئےاس نے منہ پرکپڑا باندھ لیا۔ اس کے بعد 10 سال کے سالے ریحان کو لےکرچل دیا۔ ریحان کےغائب ہونے سے ہنگامہ مچ گیا۔ جگہ جگہ تلاش کی گئی، لیکن بچے کا کوئی پتہ نہیں چلا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ گڈو خود بھی بچےکو تلاش کرنےوالوں کےساتھ لگا ہوا تھا۔

سی سی ٹی وی میں جاتے ہوئے نظرآیا ریحان

جب سی سی ٹی وی کیمروں کےفوٹیج کھنگالےگئےتواس میں ریحان ایک شخص کےساتھ جاتےہوئے نظرآرہا تھا، لیکن شخص نےاپنے چہرے کوکپڑے سےڈھک رکھا تھا۔ گڈوکی بیوی مدینہ نے بھی فوٹیج دیکھی۔ اس نےفوٹیج دیکھتے ہی پہچان لیا کہ بچےکولےجانے والا گڈوہے۔ پولیس نے گڈوکوحراست میں لےکرسختی سے پوچھ گچھ کی تواس نے سب کچھ سچ سچ بتا دیا۔ اس نے بتایا کہ دہلی کے صاحب آباد علاقے میں لے جاکراس نے ریحان کا گلا کاٹ دیا تھا۔

Loading...