خاتون کا گلا دباکرقتل کرنے کے بعد لاش کے ساتھ بنائے تعلقات، ملزم گرفتار

گزشتہ 11 اکتوبرکولکھیم پورکے حیدرآباد تھانہ علاقہ کےایک گاؤں میں ایک خاتون کی نیم برہنہ لاش برآمد کی گئی تھی۔

Oct 14, 2019 04:13 PM IST | Updated on: Oct 14, 2019 04:13 PM IST
خاتون کا گلا دباکرقتل کرنے کے بعد لاش کے ساتھ بنائے تعلقات، ملزم گرفتار

لکھیم پور میں گزشتہ 11 اکتوبرکوایک نیم برہنہ لاش برآمد کی گئی تھی۔

اترپردیش کےلکھیم پورضلع میں ایک خاتون کا گلا دباکرقتل کرنےاوراس کے بعد اس سے آبروریزی کرنےکا معاملہ سامنےآیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نےاتوارکوایک بہرے گونگےشخص کوگرفتارکیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پونم نےبتایا کہ حیدرآباد تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں میں گزشتہ 11 اکتوبرکوکھیت میں ایک خاتون کی لاش برآمد ہونے کے معاملے میں گنگا رام نامی بہرے گونگےشخص کوگرفتارکیا گیا تھا۔ ماہرین کی مدد سے لئےگئےبیان میں اس نےاپنا گناہ قبول کیا ہے۔

انہوں نےبتایا کہ گزشتہ 11 اکتوبرکولکھیم پورکےحیدرآباد تھانہ علاقہ کےایک گاؤں میں ایک خاتون کی نیم برہنہ لاش برآمد کی گئی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سےپتہ چلا ہےکہ اس کا گلا دباکرقتل کیا گیا ہےاورپھراس کےساتھ بدسلوکی کئےجانےکی بات سامنے آئی تھی۔ معاملہ کی جانچ کے لئےایک ٹیم کی تشکیل کی گئی تھی۔

Loading...

ملزم سے پوچھ گچھ کے لئے ماہرین کی لی گئی مدد

پونم نے بتایا کہ جانچ کےدوران پتہ چلا کہ واردات کی شکارہوئی خاتون جب بینک سے رقم نکال کرکھیت کے پاس سے گزررہی تھی، اس وقت گنگا رام وہاں کام کررہا تھا۔ انہوں نےکہا کہ چونکہ ملزم بہرا اورگونگا ہے، اس لئےاس سے پوچھ گچھ نہیں کی جاسکی۔ اسی وجہ سے ماہرین کی مدد لی گئی۔

 گلے میں ساڑی باندھ کرکیا قتل

انہوں نےبتایا کہ پوچھ گچھ کےدوران گنگا رام نےاشاروں میں بتایا کہ اس نےاس خاتون کو اکیلا پاکراس پرحملہ کیا تھا اورگلےمیں ساڑی پھنسا کراس کا قتل کردیا تھا۔ اس نے خاتون کی لاش کواپنی ہوس مٹانےکےلئےاستعمال کرنےکی بات بھی اعتراف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملےمیں گنگا رام پرقتل کےساتھ آبروریزی اورثبوت چھپانےکےالزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Loading...