ونیتا نندا کے الزام پرآلوک ناتھ کا جواب "میں نے نہیں کسی اورنے کی ہوگی آبروریزی"۔

آلوک ناتھ نے کہا "یہ وقت ایسا ہے، جب خواتین جوکہیں گی، اسے صحیح تسلیم کرلیا جائے گا، ایسے میں اپنے لئے اس معاملے کو طویل نہیں کھینچنا چاہتا"۔

Oct 09, 2018 05:13 PM IST | Updated on: Oct 09, 2018 05:15 PM IST
ونیتا نندا کے الزام پرآلوک ناتھ کا جواب

آلوک ناتھ نے خود پرعائد کئے گئے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

خود پرآبروریزی کے الزامات بعد اداکار آلوک ناتھ نے اس معاملے میں اپنا موقف رکھا ہے۔ 90 کی دہائی میں ٹی وی سیریل ڈائریکٹررہی ونیتا نندا نے کل دیررات ایک  فیس بک  کے طویل پوسٹ میں اپنی آپ بیتی کودنیا کے سامنے رکھا اورآلوک ناتھ  پرآبروریزی کا الزام لگایا۔

ونیتا نندا نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ آلوک نے انہیں زبردست شراب پلائی اوران کی آبروریزی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں پیٹا بھی۔ ونیتا کے مطابق اس استحصال سے وہ اتنی گھبراگئیں کہ وہ اپنا خیال نہیں رکھ سکیں اورنشے کی دنیا میں ڈوب گئیں۔

Loading...

اب آلوک ناتھ نے اس معاملے میں اپنی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو طول نہیں دینا چاہتے۔ آلوک نے کہا "یہ وقت ایسا ہے، جب خواتین جوکہیں گی، اسے صحیح تسلیم کرلیا جائے گا، ایسے میں اپنے لئے اس معاملے کو طویل نہیں کھینچنا چاہتا"۔

آلوک نے مزید کہا "میں اس بات سے انکار نہیں کروں گا کہ ان کے ساتھ ایسا ہوا ہوگا، لیکن وہ میں نے نہیں کیا"۔ آلوک ناتھ نے کہا کہ کسی وقت پروہ ایک اچھی دوست ہوا کرتی تھی، لیکن آج جس طرح سے اس نے اپنی پوسٹ لکھی ہے، ایسا لگتا ہے کہ میں ہی اس کی ساری پریشانیوں کی جڑ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:     سب سے ’مہذب‘ اداکار نے میری عصمت دری کی، معروف مصنف ونیتا نندا نے بیان کیا درد

یہ بھی پڑھیں:      تنوشری دتا کے الزامات پر نانا پاٹیکر کی صفائی ، کہا: جو پہلے سچ تھا،وہ آج بھی سچ ہے

یہ بھی پڑھیں:      کنگنا رناوت نے اس ڈائریکٹر پر لگایا سنگین الزام ،"وہ مجھے باہوں میں بھرتے اور بال سونگھتے تھے "۔

Loading...