ماں کے لیوان پارٹنرنےکی8 سالہ بچی کی عصمت دری، واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید

پولیس نے بتایا کہ شام کو جب ماں گھر پہنچی تو اسے 8 سال کی بیٹی لہو لہان حالت میں ملی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم بچی کی ماں کا لیوان پارٹنر ہے۔ دونوں گزشتہ ایک سال سے ساتھ رہ رہے ہیں۔

Oct 10, 2019 02:22 PM IST | Updated on: Oct 10, 2019 02:52 PM IST
ماں کے لیوان پارٹنرنےکی8 سالہ بچی کی عصمت دری، واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید

علامتی تصویر

راجستھان کے الور ضلع میں عصمت دری(ریپ) کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ ضلع الور میں 24 گھنٹوں کے دوران دو لڑکیوں کے ریپ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ بدھ کے روز 8 سالہ بچی کی عصمت دری  کا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ عصمت دری کا واقعہ کچھ دن پہلے پیش آیا تھالیکن 9 اکتوبر کو سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا۔

بتادیں کہ متاثرہ بچی کی ماں کے ساتھ لیوان رلیشن میں رہنے والے ایک شخص نے 8 سالہ بچی کو اپنی ہوس کا شکار بنایا۔ معصوم کو لہولہا حال میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

نابالغ بچی کی عصمت دری کے واقعے کے وقت ماں گھر پر موجود نہیں تھی۔ وہ فیکٹری میں کام کرنے گئی ہوئی تھی۔ متاثرہ بچی کو لہو لہان حالت میں الور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ کی ماں فیکٹری میں کام کرتی ہے اور اس کے چار بچے ہیں ان میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں۔

Deepak Sharma

Loading...

پولیس نے بتایا کہ شام کو جب ماں گھر پہنچی تو اسے 8 سال کی بیٹی لہو لہان حالت میں ملی۔ ماں اپنی بچی کو لیکر تقریبا 9 بجے الور اسپتال پہنچی جہاں ڈاکٹروں نے بچی کی جانچ مکی اور علاج کے بعد پولیس کو اس واقعے کی اطلاع دی۔ مہیلا تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور متاثرہ کے بیان لئے گئے۔

پولیس نے بتایا ملزم بچی کی ماں کا لیوان پارٹنر ہے۔ دونوں گزشتہ ایک سال سے ساتھ رہ رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق علاج کے بعد بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈی سی پی دیپک شرما نے بتایا کہ پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

Loading...