وہاٹس ایپ پر پھیلاتے تھے چائلڈ پورن، سی بی آئی نے 7 کے خلاف درج کیا کیس

سی بی آئی کے آئی پی سی سی کو 31 جنوری 2019 کو جرمن سفارت خانے سے ایک سفارتی خط حاصل ہونے کے بعد ابتدائی جانچ کی گئی۔ جانچ کے بعد معاملہ درج کیا گیا۔

Oct 15, 2019 11:33 AM IST | Updated on: Oct 15, 2019 11:59 AM IST
وہاٹس ایپ پر پھیلاتے تھے چائلڈ پورن، سی بی آئی نے 7 کے خلاف درج کیا کیس

علامتی تصویر

نئی دہلی: چائلڈ پونوگرافی کے معاملے میں سی بی آئی نے 7 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔ ان سبھی پر مختلف وہاٹس ایپ گروپوں میں چائلڈ پونوگرافی سے جڑے کنٹینٹ کو پھیلانے کا الزام ہے۔  اب سی بی آئی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

سی بی آئی کے آئی پی سی سی کو 31 جنوری 2019 کو جرمن سفارت خانے سے ایک سفارتی خط حاصل ہونے کے بعد ابتدائی جانچ کی گئی۔ جانچ کے بعد معاملہ درج کیا گیا۔ سی بی آئی کے ایک افسر نے بتایا کہ ملزم الیکٹرانک طو پر چائلڈ پونوگرافی کے کنٹینٹ کو نشر کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ آئی ٹی ایکٹ کے سیکشن 67 کے تحت یہ سنگین جرم ہے۔

Loading...

دراصل جرمنی نے ساسچے ٹریپ کے بارے میں اطلاع دی تھی جسے اس ملک میں بچوں کے جنسی استحصال اور بچوں سے جڑے فحش کنٹینٹ کے پھیلانے کے سلسلے میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئ تھی۔ جانچ کے دوران یہ سامنے آیا کہ وہ 29 وہاٹس ایپ گروپس کا حصہ تھا جہاں چائلڈ پونوگرافی شیئر کی جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان گروپس میں 7 ہندستانی موبائل نمبر بھی تھے۔

Loading...