عشق ومحبت کی وجہ سے ایک شخص نے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کا کردیا قتل

اس سلسلے میں متوفیہ کی ماں نے شوہر اور دیور کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔

Mar 08, 2019 09:22 PM IST | Updated on: Mar 08, 2019 09:22 PM IST
عشق ومحبت کی وجہ سے ایک شخص نے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کا کردیا قتل

علامتی تصویر

بہار میں مغربی چمپارن ضلع کے شکار پور تھانہ علاقہ میں عشق ومحبت کی وجہ سے ایک شخص نے بھائی کے ساتھ مل کر اہلیہ کا قتل کر دیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ مل دہدیا پوکھریا گاﺅں باشندہ سنیل مہتو کا عشق نرکٹیا گنج کی ایک خاتون کے ساتھ چل رہا تھا ۔ اس کی جانکاری ہونے کے بعد اہلیہ آشا دیوی نے جب مخالفت کی تب سنیل نے بھائی کے ساتھ مل کر دیر شام اس کا گلا دبا قتل کر دیا ۔ متوفیہ کاشوہر ریلوے میں نوکری کرتا ہے ۔

اس سلسلے میں متوفیہ کی ماں نے شوہر اور دیور کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ واقعہ کے بعد سے ملزم فرار ہے ۔ پولیس اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کر رہی ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مہارانی جانکی کنور اسپتال بھیج دی گئی ہے ۔

Loading...

Loading...