شرمناک ! چھ بچوں کے باپ نے 10 سال کی بچی کی آبروریزی کی ، پکڑے جانے پر دی ایسی خوفناک دھمکی

اطلاعات کے مطابق متاثرہ اپنے گھر سے جلاون لانے کیلئے نکلی تھی ، لیکن اسی دوران اس کے گاوں کے ہی ایک شخص نے اس کو پکڑ لیا اور ہاتھ منہ باندھ کر اپنی ہوس کا شکار بنایا ۔

May 02, 2019 01:47 PM IST | Updated on: May 02, 2019 01:47 PM IST
شرمناک ! چھ بچوں کے باپ نے 10 سال کی بچی کی آبروریزی کی ، پکڑے جانے پر دی ایسی خوفناک دھمکی

علامتی تصویر

بہار میں ایک مرتبہ پھر آبروریزی کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ یہ واقعہ ارریہ ضلع کے فاربس گنج تھانہ حلقہ کے امہارا گاوں میں پیش آیا ، جہاں جلاون چننے گئی نابالغ کی ایک ادھیڑ عمر کے شخص نے آبروریزی کی ۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ اپنے گھر سے جلاون لانے کیلئے نکلی تھی ، لیکن اسی دوران اس کے گاوں کے ہی ایک شخص نے اس کو پکڑ لیا اور ہاتھ منہ باندھ کر اپنی ہوس کا شکار بنایا ۔ متاثرہ چیختی چلاتی رہی ، لیکن ملزم نے اس کی ایک نہ سنی ۔ آبروریزی کا ملزم چھ بچوں کا باپ ہے ۔ متاثرہ کے اہل خانہ کے مطابق بچی مکئی کے کھیت میں جلاون لانے کیلئے گھی تھی ، اسی دوران اس واردات کو انجام دیا گیا ۔

Loading...

اس دوران جب گاوں کی خاتون نے ملزم کو دیکھا تو اس نے اس کو اور اس کے پورے کنبہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ اس معاملہ میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزم متاثرہ گاوں کا ہی رہنے والا ہے ۔

معاملہ کی جانکاری ملتے ہی مقامی پولیس بھی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔ اس معاملہ میں فاربس گنج کے تھانہ انچارج نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ وہیں متاثرہ کا بیان عدالت میں 164 کے تحت درج کرانے کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی نوادہ میں ایک نابالغ لڑکی اجتماعی آبروریزی کا واقعہ پیش آیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : سپا سینٹر کی آڑ میں چل رہے بڑے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، 5 لڑکیاں گرفتار ، قابل اعتراض اشیا بھی برآمد

 

Loading...