نہاتے وقت خاتون کا بنایا فحش ویڈیو ، 5 مہینے تک کی آبروریزی ، پھر دوستوں کو کلپ بھیج کر کی یہ گھنونی حرکت

جھنجھنو کے اودے پور واٹی کے ایک گاوں میں ایک خاتون کا نہاتے ہوئے ویڈیو بناکر پانچ ماہ تک اس کی آبروریزی کرنے والے دو نامزد ملزموں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

May 16, 2019 12:25 PM IST | Updated on: May 16, 2019 12:25 PM IST
نہاتے وقت خاتون کا بنایا فحش ویڈیو ، 5 مہینے تک کی آبروریزی ، پھر دوستوں کو کلپ بھیج کر کی یہ گھنونی حرکت

علامتی تصویر

جھنجھنو کے اودے پور واٹی کے ایک گاوں میں ایک خاتون کا نہاتے ہوئے ویڈیو بناکر پانچ ماہ تک اس کی آبروریزی کرنے والے دو نامزد ملزموں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے کیلئے علاقہ میں الگ الگ ٹیمیں بناکر تلاش میں مصروف تھی ، جس کے بعد پولیس نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کیا ۔

اطلاعات کے مطابق اودے پور واٹی کے ہری پورہ علاقہ میں رہنے والی ایک خاتون نے تھانے میں شکایت کی تھی کہ ایک لڑنے 10 جنوری کو اس کا نہاتے ہوئے فحش ویڈیو بنا لیا تھا اور اس کے بعد وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے پانچ مہینے تک اس کی آبروریزی کرتا رہا ۔

Loading...

پانچ مہینے تک آبروریزی کرنے کے بعد ملزم نوجوان نے ویڈیو کلپ اپنے دوستوں کو دیدی ، جس کے بعد ملزم نوجوان کے دونوں دوست نے بھی ویڈیو کلپ وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کئی دنوں تک اس کی آبروریزی کی ۔ پولیس کی گرفت سے واردات کو انجام دینے ولا اہم ملزم ابھی بھی فرار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : گھر سے زبردستی اٹھاکر لڑکی کی دو مرتبہ کی آبروریزی ، چیخنے پر کی یہ شرمناک حرکت

 

Loading...