ایس ڈی او کے باڈی گارڈ نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے قائم کیا جسمانی تعلقات ، پھر ویڈیو بناکر کردیا وائرل

بہار کے پٹنہ ضلع میں دانا پور ایس ڈی او کے باڈی گارڈ پر شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کے جنسی استحصال کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

Nov 16, 2019 07:46 PM IST | Updated on: Nov 16, 2019 10:53 PM IST
ایس ڈی او کے باڈی گارڈ نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے قائم کیا جسمانی تعلقات ، پھر ویڈیو بناکر کردیا وائرل

علامتی تصویر

بہار کے پٹنہ ضلع میں دانا پور ایس ڈی او کے باڈی گارڈ پر شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کے جنسی استحصال کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ الزامات کے مطابق ملزم نے فحش ویڈیو بناکر اس کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ نے پولیس میں شکایت میں درج کرائی ۔ متاثرہ لڑکی نے اپنی شکایت میں ملزم پولیس اہلکار پر مار پیٹ اور گالی گلوچ کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ پٹنہ سے متصل داناپور میں پیش آیا ۔ ملزم باڈی گارڈ کا نام راجیش کمار ہے ۔ متاثرہ کا کہنا ہے کہ راجیش نے شادی کا جھانسہ دے کر کئی مرتبہ اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کئے ۔ جب اس نے شاد کرنے کیلئے دباو بنایا تو ملزم نے خفیہ طریقہ سے فحش ویڈیو بناکر اس کو بدنام کرنے کے ارادہ سے وائرل کردیا ۔

Loading...

تحریری شکات میں متاثرہ نے ملزم کے ذریعہ مار پیٹ اور گالی گلوچ کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ دو دسمبر کو ملزم کی شادی ہے ۔ ایسے میں متاثرہ نے اپنی جان کو خطرہ بھی بتایا ہے ۔ متاثرہ کی شکایت کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ، لیکن ابھی تک ایس ڈی او کے باڈی گارڈ کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ۔ ایس ایس پی کے حکم کے بعد ملزم کو پولیس لائن بھیج دیا گیا ہے ۔ وہیں پولیس معاملہ کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔

Loading...