مدھیہ پردیش : مدد کرنے کے بہانے خاتون ریل مسافر کی اجتماعی آبروریزی

ستنا: مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے جیتوارا ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک عورت کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔

Nov 29, 2015 01:19 PM IST | Updated on: Nov 29, 2015 01:19 PM IST
مدھیہ پردیش : مدد کرنے کے بہانے خاتون ریل مسافر کی اجتماعی آبروریزی

ستنا: مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے جیتوارا ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک عورت کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کل رات 29 سالہ چترکوٹ سے میهر جانے کے لئے ٹرین میں سوار ہوئی تھی ۔ راستے میں جیتوارا اسٹیشن پر اتری اور ٹرین چھوٹ جانے کے بعد وہ دوسری ٹرین کا انتظار کر رہی تھی اسی وقت ملزمان نے اس کی مدد کرنے کا بھروسہ دلانے کے نام پر اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی۔

واقعہ کے بعد ایک ملزم روندر شکلا کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا ملزم سندیپ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے کیس درج کر کے مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Loading...

Loading...