جعلی مارک شیٹ بنانے کے الزام میں تین سال کی قیدبامشقت

مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کی ایک مقامی عدالت نے جعلی مارک شیٹ بنانے کے معاملے میں ایک ملزم کو تین سال قید بامشقت اور تین ہزار روپئے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

Jul 01, 2015 02:16 PM IST | Updated on: Jul 01, 2015 02:24 PM IST
جعلی مارک شیٹ بنانے کے الزام میں تین سال کی قیدبامشقت

مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کی ایک مقامی عدالت نے جعلی مارک شیٹ بنانے کے معاملے میں ایک ملزم کو تین سال قید بامشقت اور تین ہزار روپئے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اجین کے چیف جیوڈیشئل مجسٹریٹ جی سی شرما نے منگل کے روز ملزم انل ساسی کو دفعہ 420،471 کے تحت قصوروار قرار دیتے ہوئے اسے تین سال قیدبامشقت اور تین ہزار روپئے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم ساسی نے 2001میں ہائر سیکنڈری اسکول دولت گنج سنٹر اجین سے ہائر سیکنڈری بورڈ کا امتحان دیا تھا جس میں وہ فیل ہوگیا تھا۔ تاہم اس نے امتحان پاس ہونے کا جعلی مارک شیٹ بنوا کر وکرم یونیورسٹی میں پیش کرکے 2002 میں مادھو سائنس کالج سے بی ایس سی فرسٹ سیمسٹر کا امتحان دیا۔ مادھو نگر پولیس تھانہ کو اس کی اطلاع ملنے پر 4 اپریل 2002 کو معاملہ درج ہونے کے بعد کارروائی شروع ہوئی۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد معاملہ کا چالان متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

Loading...

Loading...