ایم پی میں غنڈہ راج: نابالغ لڑکی نے چھیڑ چھاڑ کا کیس درج کرایا تو اہل خانہ پر فائرنگ، تین زخمی

جبل پور میں نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے ملزموں نے پولیس کیس واپس لینے کے لئے متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی

Jun 18, 2015 11:06 AM IST | Updated on: Jun 18, 2015 11:06 AM IST
ایم پی میں غنڈہ راج: نابالغ لڑکی نے چھیڑ چھاڑ کا کیس درج کرایا تو اہل خانہ پر فائرنگ، تین زخمی

جبل پور میں نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے ملزموں نے پولیس کیس واپس لینے کے لئے متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس واقعہ میں گولی لگنے سے دو نوجوان زخمی ہو گئے جبکہ ایک دیگر نوجوان کو گولی چھو کر نکل گئی۔ تینوں کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔واقعہ پاٹن تھانہ علاقہ کے ننوارا کھیرا گائوں کا ہے۔ یہاں کی چودہ سالہ نابالغ لڑکی نے راجپال سنگھ کے خلاف چھیڑ چھاڑ کی شکایت پاٹن تھانہ میں درج کرائی تھی۔ الزام ہے کہ راجپال کیس واپس لینے کے لئے متاثرہ لڑکی پر دبائو بنا رہا تھا۔ نہ ماننے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس معاملہ کی شکایت بھی پاٹن تھانہ میں کی گئی تھی۔الزام ہے کہ دونوں ہی معاملوں میں پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس بات سے ملزم راجپال کے حوصلے بلند تھے اور اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مل کر نابالغ لڑکی کے اہل خانہ پر تابڑ توڑ فائرنگ کر دی۔حادثہ میں وریندر سنگھ اور تلک سنگھ گولی لگنے سے سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔دوسری طرف کشور نامی نوجوان کو گولی چھو کر نکل گئی۔

Loading...

Loading...