بیوی کے ساتھ تھے ناجائز تعلقات ، شوہر نے وکیل کو کچھ اس طرح سکھایا سبق ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

Oct 23, 2019 08:29 PM IST | Updated on: Oct 23, 2019 08:29 PM IST
بیوی کے ساتھ تھے ناجائز تعلقات ، شوہر نے وکیل کو کچھ اس طرح سکھایا سبق ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

علامتی تصویر

چھتیس گڑھ کے سرگوجا ضلع یں ایک وکیل کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک شخص کی بیوی کے ساتھ وکیل کے ناجائز تعلقات تھے ۔ شوہر کو جب اس بات کی خبر ہوئی تو اس نے 45 سال کے وکیل کا بے دردی سے قتل کردیا ۔ قتل کے بعد ثبوت چھپانے کیلئے ملزم نے وکیل کی لاش کو گھر سے متصل ہی زمین میں دفن کردیا ۔ آس پاس کے مقامی لوگوں نے جب خون کے دھبے دیکھے تو پولیس کو اس معاملہ کی اطلاع دی ۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس جائے واقعہ پر پہنچی اور کھود کر وکیل کی لاش باہر نکالی ۔ فی الحال پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

یہ واقعہ لکھن پور تھانہ حلقہ کے کورجا گاوں میں پیش آیا ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک وکیل کا قتل کرکے اس کی لاش کو دفنانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔ پولیس کے مطابق بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبہ میں گاوں کے ہی شخص نے حملہ کرکے وکیل کا قتل کردیا تھا اور ثبوت چھپانے کیلئے وہ لاش کو اپنے گھر کے قریب میں ہی دفنا دیا تھا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

Loading...

پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق پیر کو کورجا گاوں میں 45 سال کے وکیل راجواڑے کی لاش ملی تھی ۔ وہ گزشتہ 19 اکتوبر سے گھر سے لاپتہ تھا ۔ اسی درمیان گاوں کے راجیش راجواڑے کے گھر کے نزدیک تازہ مٹی اور خون کے دھبے دیکھ کر اہل خانہ اور مقامی لوگوں کو شک ہوا ، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ ایس ڈی او پی چنچل تیواری کی قیادت میں مشتبہ جگہ کی کھدائی کی گئی اور لاش باہر نکالی گئی ۔

Loading...