لڑکی سے تانترک نے کہا : میرے جسم میں ہے تیرے عاشق کی روح ، پھر کڑ ڈالا ایسا گھنونا کام

پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم نے خود کو تانترک بتاکر لڑکی کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا ۔

Nov 01, 2019 05:49 PM IST | Updated on: Nov 01, 2019 06:01 PM IST
لڑکی سے تانترک نے کہا : میرے جسم میں ہے تیرے عاشق کی روح ، پھر کڑ ڈالا ایسا گھنونا کام

لڑکی سے تانترک نے کہا : میرے جسم میں ہے تیرے عاشق کی روح ، پھر کڑ ڈالا ایسا گھنونا کام ۔ علامتی تصویر

چھتیس گڑھ کے درگ ضلع میں لڑکی کی آبروریزی اور دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم نے خود کو تانترک بتاکر لڑکی کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا ۔ عاشق کی موت کے بعد لڑکی کو تانترک نے یہ کہہ کر اپنے جال میں پھنسایا کہ مردہ عاشق کی روح اس کے جسم میں داخل ہوگئی ہے ۔ اس کے بعد ملزم تانترک نے لڑکی کی آبروریزی کی اور اس سے پیسوں کی ٹھگی بھی کی ۔ پولیس ملزم کی تلاش کررہی ہے ۔

درگ پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق پلگاوں تھانہ علاقہ میں لڑکی کی جانب سے ملزم کے خلاف آبروریزی کا معاملہ درج کرایا گیا ہے ۔ مونگیلی ضلع کے رہنے والے ہیمراج پر خود کو تانترک بتا کر لڑکی کی آبروریزی کا الزام لگا ہے ۔ الزام ہے کہ ہیمراج نے لڑکی کو اس کے مرے ہوئے عاشق کی روح کے اس کے جسم میں داخل ہونے کی بات کہہ کر پھنسایا ۔ ملزم ہیمراج اور چراغ کے دوست ہونے کی وجہ سے لڑکی اس کے جھانسے میں آگئی ۔ لڑکی نے اپنی ماں کا منگل سوتر ملزم کو دیدیا اور پیسے بھی دئے ۔ اس کے بعد ملزم ہیمراج نے اس کی آبروریزی بھی کی ۔

Loading...

پلگاوں تھانہ کے سرسا چوکی انچارج نے میڈیا کو بتایا کہ ایک سال پہلے علاقہ کے ہی چراغ بنجارے سے لڑکی کا معاشقہ چل رہا تھا ۔ گزشتہ 11 ستمبر کو چراغ کی ایک سڑک حادثہ میں موت ہوگئی ۔ ملزم ہیمراج اور چراغ دوست تھے ، جس کا فائدہ اٹھا کر ملزم نے کچھ دنوں بعد لڑکی سے فون پر رابطہ کیا اور اس کے جسم میں چراغ کی روح کے داخل ہونے کی جانکاری دی اور پھر لڑکی کو اپنی جال میں پھنساکر اس واردات کو انجام دیا ۔ لڑکی کی شکایت پر معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ملزم کی تلاش کی جارہی ہے ۔

Loading...