شادی شدہ مرد نے لڑکی کو بنایا ہوس کا شکار، ریپ ویڈیو سوشل میڈیا پر کردیا وائرل، ملزم گرفتار

جش پور پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق ملزم پروین کمار پردھان پہلے سے شادی شدہ ہے لیکن اس نے 22 سالہ ایک لڑکی کو کنوارا ہونے کی بات کہہ کر پیار کے جال میں پھنسا لیا۔ اس کے بعد اس نے لڑکی سے جسمانی تعلقات بھی بنائے۔

Oct 09, 2019 04:47 PM IST | Updated on: Oct 09, 2019 05:00 PM IST
شادی شدہ مرد نے لڑکی کو بنایا ہوس کا شکار، ریپ ویڈیو سوشل میڈیا پر کردیا وائرل، ملزم گرفتار

علامتی تصویر

چھتیس گڑھ کے جش پور ضلع سے پولیس نے ریپ کے ایک معاملے میں ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے لڑکی کو اپنے پیار کے جال میں پھنسایا۔ اس کے بعد اسے اپنے ہوس کا شکار بنایا، اتنا ہی نہیں ملزم نے چپکے سے لڑکی کا ریپ کا ویڈیو بھی بنالیا۔ اس کے بعد جب لڑکی کو ملزم کی کرتوتوں کا پتہ چلا تو اس نے مخالفت کی۔ اس کے بعد ملزم نے لڑکی کے ریپ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ اس کے بعد معاملہ پولیس کے پاس پہنچا۔

جش پور پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق ملزم پروین کمار پردھان پہلے سے شادی شدہ ہے لیکن اس نے 22 سالہ ایک لڑکی کو کنوارا ہونے کی بات کہہ کر پیار کے جال میں پھنسا لیا۔ اس کے بعد اس نے لڑکی سے جسمانی تعلقات بھی بنائے۔ کچھ دنوں بعد جب لڑکی کو ملزم کے شادی شدہ ہونے کی جانکاری ملی تو اس نے پروین کمار کو پھٹکار لگائی۔ پھٹکار کے بعد ناراض ملزم پروین کمار نے لڑکی کو  اس کے ساتھ بنائے جسمانی تعلقات کا ویڈیو دکھایا اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

Loading...

جش پور کوتوالی انچارج ایل ایس دھرو نے بتایا کہ لڑکی کی پھٹکار سے ناراض ملزم پروین کمار نے اسے بلیک میل کی کوشش کی لیکن لڑکی نے اس کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ اس کے بعد ملزم نے لڑکی کا ریپ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ جب لڑکی کو اس بات کی اطلاع ملی تو اس نے پولیس سے شکایت کی۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کو گزرے 8 اکتوبر کو گرفتار کر لیا۔ پھر قانونی کارروائی کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

 

Loading...