بڑے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، قابل اعتراض حالت ملی 8 لڑکیاں ، دلال سمیت 11 افراد گرفتار

رائے پور پولیس کے ذریعہ گزشتہ 15 دنوں کے اندر سیکس ریکٹ کے خلاف یہ تیسری بڑی کارروائی ہے۔ یہ پوری کارروائی مخبر کی اطلاع پر کی گئی ۔ پولیس نے دلال کرن ساہو ، گلیمرس سپا سینٹر کے منیجر راجیش مشرا سمیت لڑکیوں کو گرفتار کیا ہے۔

May 05, 2019 12:17 PM IST | Updated on: May 05, 2019 12:17 PM IST
بڑے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، قابل اعتراض حالت ملی 8 لڑکیاں ، دلال سمیت 11 افراد گرفتار

علامتی تصویر

چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں سیکس ریکٹ کے معاملات مسلسل سامنے آرہے ہیں ۔ تازہ معاملہ امپیریشیا کالونی کا ہے ، جہاں پولیس نے دبش دے کر ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ یہاں سیکس ریکٹ میں شامل 8 لڑکیوں سمیت 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس میں ایک خاتون دلال بھی شامل ہے۔ پولیس نے گزشتہ ہفتہ کو اامپیریشیا کالونی میں سیکس ریکٹ کے خلاف کارروائی کی۔

غور طلب ہے کہ رائے پور پولیس کے ذریعہ گزشتہ 15 دنوں کے اندر سیکس ریکٹ کے خلاف یہ تیسری بڑی کارروائی ہے۔ یہ پوری کارروائی مخبر کی اطلاع پر کی گئی ۔ پولیس نے دلال کرن ساہو ، گلیمرس سپا سینٹر کے منیجر راجیش مشرا سمیت لڑکیوں کو گرفتار کیا ہے۔

پرانی بستی علاقہ کے سی ایس پی کے کے پٹیل نے بتایا کہ سپا سینٹر میں سیکس ریکٹ چلنے کی شکایت مسلسل مل رہی تھی ۔ اس کے بعد مخبر کی اطلاع پر دبش دی گئی ۔ یہاں سے قابل اعتراض حالت میں 8 لڑکیوں سمیت 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : شرمناک ! 19 سالہ بیٹی کی چھ سالوں تک باپ نے کی آبروریزی ، حاملہ ہوئی تو زبردستی کروادیا اسقاط حمل

خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل بھی راجدھانی رائے پور میں ایک بڑے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ہوا تھا ۔ ایک ماں اور بیٹے کے ذریعہ بلیک میل کرکے سیکس ریکٹ میں دھکیلنے کا معاملہ سامنےآیا تھا ۔ اس میں محبت میں پھنساکر جنسی تعلقات قائم کرکے لڑکیوں کی فحش تصویر اور ویڈیو بنائی جاتی تھی ۔ اس کے بعد انہیں بلیک میل کرکے سیکس ریکٹ میں شامل ہونے پر مجبور کیا جاتا تھا۔

Loading...