فوج سے ریٹائرڈ باپ موبائل پر پورن فلم دکھا کر اپنی نابالغ بیٹیوں کے ساتھ کرتا تھا یہ گھنونا کام ، گرفتار

متاثرہ بیٹیوں کے مطابق باپ گزشتہ دو سالوں سے موبائل پر بلیو فلم دکھا کر فحش حرکتیں کررہا تھا ۔ مخالفت کرنے پر دونوں کی پٹائی کرتا تھا ۔

Jul 04, 2019 05:34 PM IST | Updated on: Jul 04, 2019 05:34 PM IST
فوج سے ریٹائرڈ باپ موبائل پر پورن فلم دکھا کر اپنی نابالغ بیٹیوں کے ساتھ کرتا تھا یہ گھنونا کام ، گرفتار

علامتی تصویر

چھتیس گڑھ کے بالود ضلع سے انسانیت کو شرمسار کرنے والی خبر سامنے آئی ہے ۔ یہاں ایک فوج سے ریٹائرڈ جوان پر اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ فحش حرکتیں کرنے کا الزام لگا ہے ۔ بیٹیاں تقریبا 15 دنوں پہلے والد کے ذریعہ کی گئی مار پیٹ کی شکایت کرنے کیلئے پولیس تھانہ پہنچی تھیں ۔ پولیس کی جانچ کے بعد ملزم باپ کو بدھ کو درگ کے موہن نگر سے گرفتار کرلیا گیا ۔

یہ شرمناک واقعہ ضلع کے گنڈردیہی تھانہ علاقہ کے ایک گاوں میں پیش آیا ۔ متاثرہ بیٹیوں کے مطابق ملزم باپ شراب پی کر ان کے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا ۔ بیٹیوں کے نابالغ ہونے پر پولیس نے سی ڈبلیو سی میں اس کو پیش کیا ۔ معاملہ درج ہونے کے بعد ملزم باپ فرار ہوگیا تھا ، جس کو سائبر سیل کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

Loading...

متاثرہ بیٹیوں کے مطابق باپ گزشتہ دو سالوں سے موبائل پر بلیو فلم دکھا کر فحش حرکتیں کررہا تھا ۔ مخالفت کرنے پر دونوں کی پٹائی کرتا تھا ۔ دونوں نے بتایا کہ وہ باپ کی مارپیٹ سے اتنی ڈری ہوئی تھی کہ اس نے اس بارے میں اپنی ماں کو بھی کبھی نہیں بتایا ۔

نابالغ بچیوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں باپ نے پھر ان کی بے رحمی سے پٹائی کی ، تو جان بچانے کے ڈر سے وہ ماں کو ڈھونڈتی ہوئی ان کی ایک سہیلی کے پاس پہنچ گئی ، جہاں ان کی ماں تو نہیں ملی ، مگر انہوں نے ماں سے فون پر بات چیت کرنے کے بعد پولیس میں جاکر شکایت درج کرائی ۔

علامتی تصویر

ادھر بچیوں کی ماں کا کہنا ہے کہ کچھ وجہ سے ہم والدین ساتھ نہیں رہ پائے ۔ ایک دسرے کو نہیں سمجھ پانے کی وجہ سے میں اس سے الگ ہوگئی ، لیکن بچے انہیں کے پاس رہے ، بیٹیوں کے ساتھ باپ اس طرح کی حرکت کرے گا ، یہ کبھی میں نے سوچا بھی نہیں تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے اس بات کا بہت پچھتاوا ہے کہ میں اپنی بیٹیوں کا خیال نہیں رکھ سکی اور اپنے بچوں کو اس حیوان باپ کے پاس چھوڑ دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم دو سال پہلے ریٹائر ہوکر گاوں آیا تھا ۔ پولیس کے ذریعہ تصویر کھینچنے پر ملزم نے کہا کہ تصویر نہ کھینچیں ، اس سے میری بدنامی ہوگی ، مجھے فوج میں صدر جمہوریہ کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا جاچکا ہے ، تین مرتبہ نیشنل ایوارڈ بھی ملا ہے ۔

Loading...