رائے پور میں بڑے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، دلال سمیت سات لڑکیاں گرفتار

چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ہوا ہے ۔ پولیس نے ایک خاتون سمیت سات لڑکیوں کو حراست میں لیا ہے ۔

Apr 29, 2019 11:05 AM IST | Updated on: Apr 29, 2019 11:05 AM IST
رائے پور میں بڑے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، دلال سمیت سات لڑکیاں گرفتار

علامتی تصویر

چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ہوا ہے ۔ پولیس نے ایک خاتون سمیت سات لڑکیوں کو حراست میں لیا ہے ۔ یہ پورا معاملہ کبیر نگر علاقہ کا بتایا جارہا ہے ۔ فی الحال پولیس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس کو کبیر نگر علاقہ میں سیکس ریکیٹ کی اطلاع کافی طویل عرصہ سے مل رہی تھی ۔ اس علاقہ کے لوگوں نے کئی مرتبہ اس معاملہ کی پولیس سے شکایت کی تھی ۔ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کبیر نگر کے ایک مکان پر چھاپہ ماری کی کارروائی کی ۔

Loading...

اطلاعات کے مطابق اس چھاپہ ماری کی کارروائی میں پولیس نے دلال سمیت سات لڑکیوں کو حراست میں لیا ہے ۔ پولیس نے جائے واقعہ سے کئی دیگر اشیا بھی برآمد کی ہیں ۔ فی الحال پولیس حراست میں لی گئی لڑکیوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ تفتیش کے بعد اس معاملہ سے وابستہ کئی دیگر حقائق بھی سامنے آسکتے ہیں ۔

Loading...