شرمناک ! اغوا کرکے نابالغ لڑکی کی آبروریزی کی اور پھر مردہ سمجھ کر پھینک دیا ، پولیس نے کیا گرفتار

چھتیس گڑھ کے بلودا بازار کے گاوں نواپارہ میں اغوا کرکے نابالغ لڑکی کی آبروریزی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اس سلسلہ میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

Oct 07, 2019 06:35 PM IST | Updated on: Oct 07, 2019 07:12 PM IST
شرمناک ! اغوا کرکے نابالغ لڑکی کی آبروریزی کی اور پھر مردہ سمجھ کر پھینک دیا ، پولیس نے کیا گرفتار

علامتی تصویر

چھتیس گڑھ کے بلودا بازار کے گاوں نواپارہ میں اغوا کرکے نابالغ لڑکی کی آبروریزی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اس سلسلہ میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔ بلودا بازار کے گدھوری تھانہ حلقہ میں یہ واردات پیش آئی ۔ پانچویں جماعت کی طالبہ کی تقریبا ایک ہفتہ پہلے ملزمین نے آبروریزی کی تھی ۔ ملزمین نے اغوا کرکے نابالغ کی آبروریزی کی تھی اور پھر بعد میں اس کو جانجگیر چانپا ضلع کے مڈپار میں پھینک دیا تھا ۔

بلودا بازار پولیس نے اس معاملہ کا پیر کو انکشاف کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ نابالغ لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں گدھوری پولیس نے برآمد کیا تھا ، جس کے بعد اس کو علاج کیلئے رائے پور کے ایک اسپال میں بھرتی کرایا گیا ۔ پولیس کے مطابق مسلسل سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ اور ٹرک ڈرائیوروں سے پوچھ گچھ کے بعد دولوگوں کو حراست میں لیا گیا اور پھر نابالغ متاثرہ سے اس کی شناخت کروائی گئی ۔

Loading...

नाबालिग से रेप के बाद उसे मरा समझकर फेंक​ दिया था, पुलिस ने किया गिरफ्तार

بلودا بازار کی اے ایس پی نویدیتا پال نے بتایا کہ اہم ملزم پرسین بھارگو کو کوٹ ڈبری ضلع جانجگیر سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ شریک ملزم امیش کمار کرش کو ٹھٹھاری سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ ملزمین کی شناخت خود نابالغ متاثرہ نے کی ہے ۔ پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد دونوں کو عدالت میں پیش ، جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ۔

Loading...