بیوی نے جسمانی تعلقات قائم کرنے سے کیا انکار تو شوہر نے کردی ایسی وحشیانہ حرکت ، رہ جائیں گے حیران

حیران کن بات یہ ہے کہ شوہر نے بیوی کا قتل اس لئے کردیا ، کیونکہ اس کی بیوی نے جسمانی تعلقات قائم کرنے سے انکار کردیا تھا ۔

Sep 10, 2019 01:56 PM IST | Updated on: Sep 10, 2019 01:56 PM IST
بیوی نے جسمانی تعلقات قائم کرنے سے کیا انکار تو شوہر نے کردی ایسی وحشیانہ حرکت ، رہ جائیں گے حیران

علامتی تصویر

چھتیس گڑھ کے جانجگیر ضلع میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کا کلہاڑی سے کاٹ کر قتل کردیا ۔ حیران کن بات یہ ہے کہ شوہر نے بیوی کا قتل اس لئے کردیا ، کیونکہ اس کی بیوی نے جسمانی تعلقات قائم کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ وہیں بیوی کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد شوہر نے بھی جراثیم کش دوا پی لی ، لیکن مقامی لوگوں نے اس کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرادیا اور اس کی جان بچ گئی ۔ فی الحال پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے ۔

یہ واقعہ جانجگیر ضلع کے سکتی تھانہ حلقہ کے نورنگ پور گاوں میں پیش آیا ہے ۔ پولیس کے مطابق لڑکی گزشتہ چار سالوں سے کمر درد کی پریشانی میں مبتلا تھی ، ایک دن پہلے ہی وہ اپنے سسرال نورنگ پور آئی تھی ۔ سی دوران شوہر نے بیوی سے جسمانی تعلقات قائم کرنے کیلئے کہا ، لیکن بیوی نے انکار کردیا ، جس کے بعد غصہ میں آکر شوہر نے بیوی کے چہرے اور سر پر کلہاڑی سے وار کردیا ۔

Loading...

بتادیں کہ بیوی کا قتل کرنے کے بعد ملزم شوہر نے اپنے سر پر بھی کلہاڑی سے وار کیا اور ساتھ ہی جراثیم کش دوا بھی پی لی ، لیکن معاملہ کی خبر ہوتے ہی مقامی لوگوں نے اس کو اسپتال میں بھرتی کرایا ، جہاں ملزم کو علاج کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا ۔

Loading...