والد کے ساتھ سو رہی تھی بیٹی، ہو گئی ریپ کی شکار، لہولہان حالت میں پائی گئی معصوم: جانیں معاملہ

یوپی کے پریاگ راج میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ جہاں ایک نابالغ معصوم کی آبرو ریزی سے علاقے میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔

Aug 08, 2019 04:30 PM IST | Updated on: Aug 08, 2019 04:41 PM IST
والد کے ساتھ سو رہی تھی بیٹی، ہو گئی ریپ کی شکار، لہولہان حالت میں پائی گئی معصوم: جانیں معاملہ

علامتی تصویر

یوپی کے پریاگ راج میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ جہاں ایک نابالغ بچی کا ریپ کیا گیا ہے۔ اس واقعے سے پورے علاقے میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔ اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔ بچی کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں بچی کا ریپ ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

جانیں پورا معاملہ:۔ اطلاعات کے مطابق، معاملہ کچھنا تھانہ علاقے کا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ 6 سال کی بچی کا ریپ کیا گیا ہے۔ یہ نابالغ بچی اپنے گھر میں اپنے باپ کے ساتھ سو رہی تھی۔ تبھی ملزم شخص نے اسے اغوا کرکے کھیت میں لے جاکر اپنی ہوس کا شکار بناکر اس گھنونے واقعے کو انجام دیا ہے۔ رات کو بچی جب بستر پر نہیں ملی تو اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کردی۔

بتادیں کہ بچی کھیت میں لہوولہان حالت میں ملی۔ بچی کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ ایس ایس پی اتل کمار شرما کے مطابق بچی کی میڈیکل رپورٹ میں ریپ کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اس معاملے میں کرچھنا تھانہ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 376 اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ساتھ ہی ملزم شخص کو گرفتار کرکے جیل بھی بھیج دیا گیا ہے۔

علامتی تصویر

Loading...

Loading...