لڑکی کا فوجی جوان پر ریپ کا الزام، 4 سال سے کر رہا تھا یہ کام: جانیں پورا معاملہ

پولیس نے لڑکی کے ذریعہ دی گئی شکایت کی بنیاد پر ملزم فوجی جوان کے خلاف ریپ کا معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کے بعد حقیقت سامنے آئے گی۔

Sep 07, 2019 10:06 AM IST | Updated on: Sep 07, 2019 10:07 AM IST
لڑکی کا فوجی جوان پر ریپ کا الزام، 4 سال سے کر رہا تھا یہ کام: جانیں پورا معاملہ

علامتی تصویر

اتراکھنڈ میں باگیشور ضلع کے کافلی گیر تھانے میں ایک فوجی جوان کے خلاف ریپ کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ لڑکی نے فوجی جوان راکیش کمار پر الزام لگایا ہے کہ وہ 4 سال سے شادی کا جھانسہ دیکر اس کا ریپ کر رہا تھا۔

شادی کیلئے کر رہا تھا ٹال مٹول

جب لڑکی نے شادی کیلئے فوجی جوان راکیش کمار سے کہا تو اس نے منع کردیا۔ اس کے بعد لڑکی نے تھانے جا کر ملزم فوجی جوان کے خلاف ریپ کا کیس درج کرا دیا۔ لڑکی نے پولیس سے انصاف کی گہار لگاتے ہوئے ملزم فوجی جوان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ لڑکی نے فوجی جوان پر ریپ کا الزام لگایا ہے کہ وہ  4 سال سے شادی کا جھانسہ دیکر اس کا جنسی استحصال کر رہا تھا۔

پولیس نے لڑکی کے ذریعہ دی گئی شکایت کی بنیاد پر ملزم فوجی جوان کے خلاف ریپ کا معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کے بعد حقیقت سامنے آئے گی۔ اس کے مطابق پھر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

Loading...

لڑکی کی مانیں تو معاملے میں سمجھوتے کیلئے کئی مرتبہ کوشش کی گئی لیکن ملزم کے شادی سے بار۔بار انکار کرنے کے بعد اس نے تھانے میں ایف آئی آر درج کرا دی۔

Loading...