باپ ہی بن گیا حیوان، 9 سال کی معصوم کو بنایا ہوس کا شکار، علاج کے دوران ہوئی موت

واقعے کی اطلاع ملنے پر روہتک پولیس سول اسپتال پہنچی اور ماں کے بیان پر باپ کے خلاف ریپ کا معاملہ درج کر لیا گیا۔

Dec 04, 2019 12:55 PM IST | Updated on: Dec 04, 2019 01:59 PM IST
باپ ہی بن گیا حیوان، 9 سال کی معصوم کو بنایا ہوس کا شکار، علاج کے دوران ہوئی موت

علامتی تصویر

روہتک: شہر میں ایک باپ نے بیٹی کے رشتے کو تار۔تار کردیا ہے۔ یہاں 9 سال کی  معصوم کو اسی کے باپ نے ہوس کا شکار بنایا۔ معصوم بچی کو روہتک کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اس نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ فی الحال لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے روہتک پی جی آئی بھیجا گیا ہے۔ وہیں ملزم واردات کے بعد سے ہی فرار ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف معاملہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

جانکاری کے مطابق معصوم کا کنبہ بہار کا رہنے والا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ معصوم کے ماں۔باپ میں گزشتہ کافی وقت سے جھگڑا چل رہا ہے جس کے چلتے دونوں ہی الگ رہتے ہیں۔ ملزم نے منگل کو اپنی 9 سال کی بیٹی کے ساتھ درندگی کی واردات کو انجام دیا۔ اس کے بعد بچی کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد بچی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں علاج کے بعد بچی کی سانسوں نے ساتھ چھوڑ دیا۔

Loading...

واقعے کی اطلاع ملنے پر روہتک پولیس سول اسپتال پہنچی اور ماں کے بیان پر باپ کے خلاف ریپ کا معاملہ درج کر لیا گیا۔ ڈی ایس پی گورکھ پال رانا کا کہنا ہے کہ ملزم والد کے خلاف پوکسو ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک ملزم باپ فرار ہے۔ لیکن اسے جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روہتک پی جی آئی بھیج دیا گیا ہے۔

Loading...