نہیں تھم رہے ریپ کے واقعات: اب مہارا شٹر میں 6 سال کی معصوم سے درندگی، ملزم گرفتار

ممبئی کے کرلا علاقے میں ایک 6 سال کی معصوم کا شخص نے ریپ کیا جس کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

Dec 04, 2019 09:40 AM IST | Updated on: Dec 04, 2019 12:36 PM IST
نہیں تھم رہے ریپ کے واقعات: اب مہارا شٹر میں 6 سال کی معصوم سے درندگی، ملزم گرفتار

علامتی تصویر

ملک میں خواتین اور معصوموں کی آبروریزی کی واردات رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اب بیحد ہی شرمناک دل دہلا دینے والی خبر مہاراشٹر سے آئی ہے۔ ممبئی کے کرلا علاقے میں ایک 6 سال کی معصوم کا شخص نے ریپ کیا جس کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزم کی پہچان کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ معصوم اسپتال میں داخل ہے اور اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

راجستھان میں بھی معصوم کو بنایا تھا شکار

اس سے پہلے راجستھان کے ٹونک ضلع میں دو دن پہلے ایک 6 سال کی معصوم  کے ریپ کے بعد اس کا گلا گھوٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ معصوم کی لاش اتوار کو ببول کی گھنی جھاڑیوں میں پڑی ملی ۔

بہارکے بکسرمیں حیدرآباد جیسا سانحہ

رانچی میں ایک لا کی طالبہ کی اجتماعی عصمت دری کے بعد حیدرآباد میں ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ درندگی اور قتل کو لیکر ملک بھر میں غصہ عروج پر تھا کہ اسی درمیان بکسر میں بھی ایک لڑکی کے ریپ اور قتل کی واردات سامنے آئی۔ لڑکی کا ریپ کرنے کے بعد اسے گولی ماری گئی اور اس کے بعد اسے جلا دیا گیا۔ اب مہاراشٹر میں ایک 6 سال کی معصوم کے ساتھ درندگی کی گئی ہے۔

Loading...